• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پونچھ شہری ہلاکتیں، این سی نے کیا سرینگر میں احتجاج

پونچھ شہری ہلاکتیں، این سی نے کیا سرینگر میں احتجاج

by امت ڈیسک
23/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
سرینگر (جموں و کشمیر) : سرحدی ضلع پونچھ میں مبینہ طور پر فوج کی جانب سے کم از کم تین عام شہریوں کا زد و کوب کرکے انہیں ہلاک کرنے پر جموں و کشمیر کی مین اسٹریم سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس نے ہفتہ کو سرینگر میں احتجاج کیا۔ پارٹی کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر کی قیادت میں ہوئے احتجاجی میں پارٹی کے اراکین اور لیڈران نے ہلاک کیے گئے افراد کے لیے انصاف کی مانگ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ تاہم جموں و کشمیر پولیس نے انہیں پارٹی دفتر سے آگے پیش قدمی کی اجازت نہیں دی۔

ساگر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے ہاتھ میں کوئی ہتھیار نہیں ہے، اس کے باوجود ہمیں پر امن طریقے سے احتجاج نہیں کرنے دیا جا رہا، پارٹی دفاتر کے احاطے سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ہم ضلع پونچھ میں فوجیوں کی ہلاکات کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ وہیں عام شہری بھی ہلاک کیے گئے اس کی بھی مذمت کرتے ہیں اور جوڈیشل انکوائری یا این آئی اے (قومی تحقیقات ایجنسی) کی جانب سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا بھی مطالبہ کرتے۔

ہم ان ہلاکتوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’احتجاج ہمارا حق ہے۔ اگر (ہم) سرکار پر سوال اٹھاتے ہیں تو جواب دینا اُن کی ذمہ داری بنتی ہے۔ شوپیاں کے امشی پورہ علاقے میں فرضی تصادم میں بھی تین عام شہری ہلاک ہوئے تھے۔ عدالت نے اُن ہلاکتوں پر آرمی افسر کو قصور وار اور مجرم قرار دیا گیا، لیکن اس کو بھی ضمانت دے دی گئی ہے۔‘‘ انہوں نے پارٹی کے لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ جموں کشمیر عمر عبداللہ کے حوالہ سے کہا: ’’یہاں کے لوگوں کے لیے دوہرا معیار کیوں ہے؟‘‘

ساگر نے دعویٰ کیا کہ وہ صرف انصاف چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’ہم نے ہمیشہ تشدد کی مذمت کی ہے۔ ہمارے کئی اراکین اور لیڈران ہلاک ہوئے، اس کے باوجود ہم نے امن اور استقامت سے کام لیا۔ اگر سرکار یہاں امن بحالی کا دعویٰ کرتی ہے تو اُن کو (پونچھ میں شہری ہلاکتوں کے) اس معاملے پر کارروائی کر کے لوگوں کو انصاف کا یقین دلانا ہوگا۔ وگرنہ یہاں امن زیادہ وقت تک نہیں رہے گا۔‘‘ احتجاج کے بعد نیشنل کانفرنس نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ’’حکومت کو اس واقعے کی تحقیقات کرنی چاہیے اور ذمہ داروں کو سزا دینی چاہیے۔‘‘

یاد رہے کہ صوبہ جموں کے ضلع پونچھ میں جمعرات کو عسکری حملہ میں چار فوجی اہلکار ہلاک ہوئے جس کے بعد حفاظتی اہلکاروں نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔ پونچھ کے رہائشیوں نے مقامی باشندوں کا زد و کوب کرنے اور تشدد کے دوران تین افراد کو بے رحمی سے ہلاک کرنے کا سیکورٹی فورسز پر الزام عائد کیا۔

لوگوں نے بتایا کہ عسکری حملہ کے بعد حفاظتی اہلکاروں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر کئی افراد کی مار پیٹ کی جن میں سے کم از کم تین افراد ہلاک ہوئے گئے جبکہ بقیہ افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حفاظتی اہلکاروں نے تین افراد کی لاشیں بوریوں میں بھر کر لوگوں کے حوالے کیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ شہری ہلاکتیں: تحقیقات کے انعقاد میں مکمل تعاون کریں گے: فوج

Next Post

سابق ایس ایس پی کو بارمولہ میں عسکریت پسندوں نے گولی مار کر موت کی ابدی نیند سلا دیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

03/02/2026
امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

03/02/2026
آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

02/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
Next Post
کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

سابق ایس ایس پی کو بارمولہ میں عسکریت پسندوں نے گولی مار کر موت کی ابدی نیند سلا دیا

بارہمولہ میں سابق ایس ایس پی نامعلوم ملی ٹینٹوں کی فائرنگ میں ہلاک

بارہمولہ میں سابق ایس ایس پی نامعلوم ملی ٹینٹوں کی فائرنگ میں ہلاک

پولیس افسر کی ہلاکت : وادی کے سیاسی جماعتوں کا ردعمل

پولیس افسر کی ہلاکت : وادی کے سیاسی جماعتوں کا ردعمل

نم آنکھوں سے ریٹائرڈ ایس ایس پی محمد شفیع سپرد خاک

نم آنکھوں سے ریٹائرڈ ایس ایس پی محمد شفیع سپرد خاک

اکھنور میں ڈرون سے گرایا گیا اسلحہ وگولہ بارود ضبط:پولیس

اکھنور میں ڈرون سے گرایا گیا اسلحہ وگولہ بارود ضبط:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »