• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پاکستان نے 509 بھارتی سکھ یاتریوں کے لیے ویزا جاری کیا

پاکستان نے 509 بھارتی سکھ یاتریوں کے لیے ویزا جاری کیا

by امت ڈیسک
14/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: پاکستان نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی میں شرکت کے لیے بھارت سے آنے والے 509 سکھ یاتریوں کے لیے ویزے جاری کیے ہیں۔ برسی سے متعلق پروگرام پاکستان میں 21 سے 30 جون تک منعقد ہوں گے۔

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ایک پریس ریلیز میں کہا، "مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کو سالانہ برسی میں شرکت کے لیے 509 ویزے جاری کیے ہیں۔

مہاراجہ رنجیت سنگھ 19ویں صدی میں سکھ سلطنت کے پہلے بادشاہ تھے۔ وہ ‘شیرِ پنجاب’ کے نام سے بھی مشہور ہیں۔

پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے سکھ یاتریوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انھیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم پر زور دیا۔

واضح رہے کہ ان ویزوں کا اجراء مذہبی عبادت گاہوں کی زیارت کے پیش نظر پاک بھارت پروٹوکول، 1974 کے فریم ورک کے تحت کیا جاتا ہے۔ ہر سال بھارتی زائرین کی ایک بڑی تعداد مختلف مذہبی تہواروں اور مواقع پر پاکستان کا رخ کرتی ہے۔

اس ماہ کے شروع میں پاکستان نے گرو ارجن دیو کے ‘یوم شہادت’ کے موقع پر منعقد ہونے والے سالانہ تہوار میں شرکت کے لیے بھارت سے آنے والے 962 سکھ یاتریوں کے ویزے جاری کیے تھے۔ ایک سرکاری پریس ریلیز کے مطابق، یہ تہوار پاکستان میں 8 سے 17 جون تک منایا جائے گا۔

اس کے علاوہ 13 اپریل سے 22 اپریل تک پاکستان میں ہونے والے سالانہ بیساکھی تہوار میں شرکت کے لیے پاکستان نے بھارت سے آنے والے 2,843 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وزیر اعظم مودی جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اٹلی پہنچے

Next Post

جموں میں اگلے پانچ دنوں کے دوران شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر میں 10 جون سے ‘ہیٹ ویو’ دوبارہ شروع ہونے کا امکان

جموں میں اگلے پانچ دنوں کے دوران شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان

قوم پرست ہونے سے کسی کو جرائم کا ارتکاب کرنے کی اجازت نہیں ملتی: ہائی کورٹ

قوم پرست ہونے سے کسی کو جرائم کا ارتکاب کرنے کی اجازت نہیں ملتی: ہائی کورٹ

چار برس کے طویل عرصے کے بعد میرواعظ محمد عمر فاروق کی جامع مسجد میں حاضری اور نماز جمعہ کی پیشوائی

میرواعظ نے جامع مسجد کے منبر سے کشمیری پنڈتوں کو واپس لوٹنے کی اپیل کی

وادی میں میلہ کھیر بھوانی انتہائی مذہبی جوش و جذبے سے منایاگیا

وادی میں میلہ کھیر بھوانی انتہائی مذہبی جوش و جذبے سے منایاگیا

کشمیری علیٰحدگی پسند رہنما شبیر احمد شاہ کو منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت مل گئی

کشمیری علیٰحدگی پسند رہنما شبیر احمد شاہ کو منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت مل گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »