• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اننت ناگ: کوکرناگ کے اہلن گڈول علاقہ میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن پانچویں روز میں داخل

اننت ناگ: کوکرناگ کے اہلن گڈول علاقہ میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن پانچویں روز میں داخل

by امت ڈیسک
14/08/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ : ضلع اننت ناگ کے اہلن گڈول علاقہ میں پانچویں روز بھی سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ علاقہ میں 10 اگست کو سرچ آپریشن کے دوران جنگل میں چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے اچانک سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی تھی جس میں فوج کے تین جوان سمیت دو عام شہری زخمی ہو گئے تھے۔ تاہم بعد میں علاج و معالجہ کے دوران دو فوجی جوان اور ایک عام شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں کی شناخت حوالدار دیپک کمار یادو اور لانس نائک پراوین شرما کے طور پر ہوئی ہے۔

10 اگست کو سرچ آپریشن کے ابتدائی مرحلہ میں گھنے جنگل میں چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی سرچنگ پارٹی پر اچانک فائرنگ کی تھی، کچھ دیر تک دونوں طرف سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا تاہم بعد میں فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا تھا اور عسکریت پسند گھنے جنگل میں فرار ہوگئے۔ اگرچہ سرچ آپریشن گزشتہ چار روز سے جاری ہے تاہم ابھی تک سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیاں پھر سے آمنا سامنا نہیں ہوا۔

اہلن گڈول کے جنگلاتی علاقہ میں عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے فوج کی مزید نفری بلائی گئی ہے، عسکریت پسندوں کی نقل و حمل کا مشاہدہ کرنے کے کئے جدید آلات کا استعمال کیا جا رہا اور وسیع تر جنگلاتی علاقہ میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس آپریشن میں فوج کے 19 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس مشترکہ طور کام کر رہے ہیں۔ آئی جی پی کشمیر نے ایک بیان میں کہا کہ اہلن گڈول کے جنگلات میں تین سے چار عسکریت پسند موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکاؤنٹر کے دوران جو عام شہری زد میں آگئے تھے، اس کی جانچ چل رہی ہے اور پتہ لگایا جا رہا یے کہ اس جگہ پر عام شہری کیا کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقہ میں گزشتہ برس 13 ستمبر کو عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیاں سات روزہ تک مسلح جھڑپ جاری رہی تھی ،جس میں فوج کے، کمانڈنگ افسر، میجر اور ڈی ایس پی ہمایوں بھٹ سمیت پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے ،جبکہ دو مقامی عسکریت کو بھی ہلاک کیا گیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پتنی ٹاپ کے جنگلات میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم شروع

Next Post

اسار ڈوڈہ جھڑپ میں فوجی افسر زخمی، بھاری فائرنگ کے درمیان تلاشی آپریشن جاری: فوج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
اسار ڈوڈہ جھڑپ میں فوجی افسر زخمی، بھاری فائرنگ کے درمیان تلاشی آپریشن جاری: فوج

اسار ڈوڈہ جھڑپ میں فوجی افسر زخمی، بھاری فائرنگ کے درمیان تلاشی آپریشن جاری: فوج

ڈوڈہ جھڑپ میں فوجی کیپٹن ہلاک، آپریشن جاری

ڈوڈہ جھڑپ میں فوجی کیپٹن ہلاک، آپریشن جاری

سری نگر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

سری نگر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

ڈوڈہ جھڑپ میں میں ملی ٹینٹ ازجان، وقفے وقفے سے فائرنگ جاری : فوج

ڈوڈہ جھڑپ میں میں ملی ٹینٹ ازجان، وقفے وقفے سے فائرنگ جاری : فوج

بارہمولہ میں پہلی بار ڈھائی کلومیٹر طویل ترنگا ریلی کا حصہ بنایا

بارہمولہ میں پہلی بار ڈھائی کلومیٹر طویل ترنگا ریلی کا حصہ بنایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »