• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وزیر اعلی نے کشمیر کی پہلی بین الاقوامی میراتھن کو دکھائی جھنڈی، 2000 ایتھلیٹس نے لیا حصہ

وزیر اعلی نے کشمیر کی پہلی بین الاقوامی میراتھن کو دکھائی جھنڈی، 2000 ایتھلیٹس نے لیا حصہ

by امت ڈیسک
20/10/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج صبح کشمیر میراتھن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس میں مختلف ممالک کے 2000 رنرز نے 42 کلو میٹر دوڑ میں حصہ لیا۔

میراتھن کو وزیر اعلیٰ نے صبح سویرے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس میں قومی، علاقائی اور 59 بین الاقوامی رنرز نے حصہ لیا۔ عمر عبداللہ نے میراتھن کے انعقاد پر محکمہ سیاحت اور سرینگر انتظامیہ کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ یہ میراتھن کشمیر میں ہر سال منعقد کی جائے گی۔

عمر نے کہ کہا، "میں 21 کلومیٹر دوڑا کیونکہ مجھے شرکاء کے عزم سے حوصلہ ملا۔ میں عام طور پر روزانہ 12 کلومیٹر دوڑتا تھا، لیکن آج 21 کلومیٹر دوڑنا دوسرے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے ممکن ہوا،” عمر نے کہا کہ وہ روزانہ سری نگر کے رائل اسپرنگس گولف کلب میں جوگنگ کرتے ہیں۔

میراتھن کا انعقاد جموں و کشمیر حکومت کے محکمہ سیاحت نے کیا۔ شرکاء کو 42 کلو میٹر کی مکمل یا 21 کلومیٹر کی ہاف میراتھن میں سے ایک انتخاب کرنا ہوگا۔ سیاحت کے ڈائریکٹر راجہ یعقوب فاروق نے بتایا کہ میراتھن کے لیے 2000 شرکاء نے رجسٹریشن کروایا تھا جس میں 13 ممالک کے ساتھ ساتھ ملک بھر کی 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دوڑنے والے افراد شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ میراتھن کا انعقاد دنیا میں کشمیر کے امن اور سیاحت کو فروغ دینے اور پوری دنیا میں وادی کی مہمان نوازی کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا۔ رنرز نے وادی کی سرد صبح میں بڑے عزم کا مظاہرہ کیا۔ کچھ نے مکمل 42 کلومیٹر دوڑائی جب کہ زیادہ تر نے 21 کلومیٹر کی ہاف میراتھن پر اکتفا کیا۔

بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی بھی مدعو افراد میں شامل تھے جنہوں نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ میراتھن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقعے پر سنیل شیٹی نے اپنا تاثر بیان کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ایک بہت ہی شاندار تقریب تھی جس میں مہمان بنا۔ یہ دیکھ کر سکون محسوس ہوا کہ 2000 رنرز امن اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے دوڑ رہے ہیں۔” شیٹی ہفتے کو سری نگر پہنچے تھے۔ اس دوران انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بھی ملاقات کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایل جی نے جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کی تجویز کو منظوری دی

Next Post

اوڑی میں دراندازی کی کوشش ناکام، ایک عسکریت پسند ازجان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
اوڑی میں دراندازی کی کوشش ناکام، ایک عسکریت پسند ازجان

اوڑی میں دراندازی کی کوشش ناکام، ایک عسکریت پسند ازجان

بڈگام میں آوارہ کتے کے حملے میں عمر رسیدہ شخص ہلاک، چار دیگر زخمی

بڈگام میں آوارہ کتے کے حملے میں عمر رسیدہ شخص ہلاک، چار دیگر زخمی

ملک بھر میں متعدد فلائیٹس کو بم کی دھمکیاں

ملک بھر میں متعدد فلائیٹس کو بم کی دھمکیاں

گاندربل میں ملی ٹینٹ حملے میں دو مزدور ہلاک، 2 زخمی

گاندربل میں ملی ٹینٹ حملے میں دو مزدور ہلاک، 2 زخمی

گاندربل ملی ٹینٹ حملہ: ڈاکٹر سمیت چھ ازجان

گاندربل ملی ٹینٹ حملہ: ڈاکٹر سمیت چھ ازجان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »