امت نیوز ڈیسک //
رام بن: جموں کشمیر کے رامبن ضلع کے بانہال علاقے کے قریب بدھ کی صبح ایک سڑک حادثے میں ڈرائیور کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بانہال بائی پاس پر ایک تیز رفتار ٹرک (JK20C-4407) ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور حادثے کا شکار ہو گیا۔
بدقسمت ٹرک کے ڈرائیور جس کی شناخت ببلو کمار ولد چونی لال ساکنہ رامبن کے میٹرا گاؤں کے طور پر ہوئی ہے، موقع پر ہی دم توڑ گیا۔وہیں حادثے میں ٹرک کو کافی نقصان پہنچا۔










