• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
شیخ العالم کا باب ہٹانے پر سیاسی جماعتوں کی شدید مذمت

شیخ العالم کا باب ہٹانے پر سیاسی جماعتوں کی شدید مذمت

by امت ڈیسک
19/12/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی طرف سے نویں جماعت کی انگریزی نصاب سے کشمیری صوفی بزرگ شیخ نورالدین ولی رحمتہ اللہ علیہ کا مضمون ہٹانے کے فیصلے کو لے کر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ رواں برس بورڈ کی طرف سے”شیخ نور الدین ولی رحمتہ اللہ“ کا باب کتاب سے حذف کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وادی کشمیر کے سیاسی لیڈران کی طرف سے اس فیصلے کو لے شدید نکتی چینی کی جا رہی ہے۔

جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کے چیئر مین اور رکن اسمبلی سجاد غنی لون نے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ثقافتی دہشت گردی قرار دیا۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں سجاد غنی لون نے کہا کہ شیخ نور الدین نورانی رحمتہ اللہ علیہ کی بلا تفریق ِمذہب لوگ عزت و احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ یہ خالص ثقافتی دہشت گردی ہے یہ ہماری ثقافت اور اخلاقیات پر حملہ ہے۔سجاد لون نے بورڈ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ بورڈ کے وجود میں آنے سے پہلے ہی صوفی بزرگ ہمارے دلوں اور دماغوں میں نقش ہو چکے تھے، انہوں نے کہا کہ بطور کشمیری اس فیصلے کی کڑے الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

سی پی آئی ایم کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے بھی اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے لکھا کہ یہ انتہائی پریشان کن ہے کہ صوفی بزرگ شیخ العالم کا ایک پورا بات نویں کلاس کی نصابی کتاب سے حذف کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ بلو پینسلنگ جو اسمبلی انتخابات سے قبل کی گئی تھی صوفی روایات سے جڑے معاشرے کے لئے ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی عمر عبداللہ سے باب کو پھر سے شامل کروانے کی اپیل کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

امیت شاہ کی سربراہی میں سیکورٹی میٹنگ منعقد ،جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی جانکاری

Next Post

امبیڈکر تنازعہ پر کانگریس سخت، کھڑگے نے شاہ کے خلاف ’خصوصی استحقاق کی خلاف ورزی‘ کی کارروائی کا دیا نوٹس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
’انڈیا اتحاد کو کم از کم 295 سیٹیں حاصل ہوں گی‘، انڈیا اتحاد کی میٹنگ ختم ہونے کے بعد کھڑگے کا بڑا دعویٰ

امبیڈکر تنازعہ پر کانگریس سخت، کھڑگے نے شاہ کے خلاف ’خصوصی استحقاق کی خلاف ورزی‘ کی کارروائی کا دیا نوٹس

راج باغ میں سلک فیکٹری میں قائم مسجد شریف آگ کی واردات میں خاکستر

راج باغ میں سلک فیکٹری میں قائم مسجد شریف آگ کی واردات میں خاکستر

کشمیر میں زمستانی ہوائوں کا زور تیز تر، سری نگر میں ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ

کشمیر میں زمستانی ہوائوں کا زور تیز تر، سری نگر میں ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ

آر ایس ایس سربراہ نے ملک میں مسجدوں کا سروے کرانے کے مطالبات کی سختی سے مذمت کی

آر ایس ایس سربراہ نے ملک میں مسجدوں کا سروے کرانے کے مطالبات کی سختی سے مذمت کی

میر واعظ دنیا بھرکے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں شامل

میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل تیسرے جمعہ کو نظر بند کیا گیا: انجمن اوقاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »