امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 19 اپریل: اونتی پورہ کے گوری پورہ پدگام پورہ علاقے کے قریب ہفتہ کو ایک منی بس کے حادثے کا شکار ہونے سے کم از کم چار افراد زخمی ہو گئے۔
عہدیداروں نے جی این ایس کو بتایا کہ اونتی پورہ بائی پاس پر جموں سری نگر قومی شاہراہ کے قریب ایک منی بس کنٹرول کھونے کے بعد ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔
اس واقعے میں چار افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے ایک زخمی کو سری نگر کے اسپتال ریفر کیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت چتیس گڑھ کی رہنے والی سمترا (سرینگر ریفر)، مکیش کمار ساکنہ کے طور پر ہوئی ہے۔
جموں اکھنور، وکاس ولد نریندر سنگھ ساکنہ جموں اور ہری شنکر ساکنہ بلاس پور چتیس گڑھ کے طور پر ہوئی۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔(GNS)”











