امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 2 فروری: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کے روز وادیٔ کشمیر کے مختلف علاقوں میں بیک وقت چھاپے مارے، حکام نے بتایا۔
حکام کے مطابق یہ کارروائیاں صبح سویرے سرینگر، سوپور اور بانڈی پورہ میں انجام دی گئیں۔ چھاپے ملی ٹنسی سے متعلق سرگرمیوں اور فنڈنگ نیٹ ورکس کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں مارے گئے۔
کشمیر نیوز آبزرور کو ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ این آئی اے کی ٹیموں نے مقامی پولیس اور نیم فوجی دستوں کی مدد سے مشتبہ افراد سے منسلک رہائشی اور دیگر ٹھکانوں کی تلاشی لی۔
سرکاری ذریعے کے مطابق،
“یہ چھاپے وادی میں سرگرم ملی ٹینٹوں کی مالی معاونت اور سپورٹ نیٹ ورکس کے خلاف وسیع پیمانے پر جاری کارروائی کا حصہ ہیں۔”
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔(کے این او)





