امت نیوز ڈیسک //
بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان بھارت نے پاکستان کے خلاف ایک اور بڑا قدم لیتے ہوئے پاکستان سے آنے والی تمام پروازوں کے لیے اپنا فضائی حدود بند کر دیا ہے۔
جاری کردہ اس نوٹم کے تحت (Notice to Air Missio)، بھارت نے 30 اپریل سے 23 مئی 2025 تک پاکستان کے تمام رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں کے لیے اپنا فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس عرصے کے دوران کسی بھی پاکستانی طیارے کو بھارتی فضائی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
وہیں اس سے پہلے گزتشہ دیر شا م وزیر اعظم مودی نے آرمی چیف سے ملاقات کی تھی۔ اس میٹنگ میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول بھی موجود تھے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان پہلے ہی بھارت کے لیے اپنا فضائی حدود بند کر چکا ہے۔
اب بھارت نے اپنے فضائی حدود کو باضابطہ طور پر محدود کر دیا ہے، پاکستانی ایئر لائنز کوالالمپور جیسے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک تک پہنچنے کے لیے چین یا سری لنکا جیسے ممالک کے راستے طویل راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گی۔وہیں پاکستان کی جانب سے فضائی حدود بند کرنے پر باھرتی ائر لائنز کو بھی خاصی دشوارییوں کا سامناکرنا پڑا ہے۔











