• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
شبِ برات پر جامع مسجد سرینگر بند، میرواعظ نظر بند، انجمن اوقاف کا شدید احتجاج

شبِ برات پر جامع مسجد سرینگر بند، میرواعظ نظر بند، انجمن اوقاف کا شدید احتجاج

by امت ڈیسک
03/02/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 3 فروری : انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے بتایا کہ آج عصر کی نماز کے فوراً بعد پولیس نے اوقاف حکام کو تاریخی جامع مسجد سرینگر کے دروازے بند کرنے کی ہدایت دی اور شبِ برات کی مذہبی تقریبات کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ اوقاف کے مطابق حکام کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ مسجد کو پوری رات بند رکھا جائے، حالانکہ اس مقدس موقع کے لیے پہلے سے تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی تھیں۔

خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کو جاری ایک بیان میں انجمن اوقاف نے گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور اہم مذہبی موقع پر جامع مسجد میں اجتماعی عبادات ادا نہ ہو سکیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ میرواعظِ کشمیر مولوی عمر فاروق کو بدستور گھر میں نظر بند رکھا گیا ہے۔

انجمن اوقاف نے کہا کہ 2019 کے بعد سے جامع مسجد سرینگر میں بڑے مذہبی اجتماعات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جو عوام کے مذہبی حقوق میں صریح مداخلت کے مترادف ہے۔

دریں اثنا، میرواعظ عمر فاروق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا:

"جب اس مقدس رات پر پورے خطے کی مساجد عبادت سے منور ہیں، جامع مسجد سرینگر نگرانی میں بند ہے۔ ایک اور بندش، اور میں بدستور گھر میں نظر بند ہوں۔ 2019 کے بعد سے شبِ برات بھی ان مواقع کی فہرست میں شامل ہو گئی ہے جب وادی کی سب سے بڑی مسجد میں طاقت کے زور پر عبادت روکی گئی۔ نہ کوئی وجہ بتائی گئی، صرف بند دروازے اور خاموشی۔ جو لوگ ’نارملسی‘ اور ’نیا کشمیر‘ کے دعوے کرتے ہیں، انہیں اس تضاد کی وضاحت کرنی چاہیے۔”

انجمن اوقاف جامع مسجد نے حکام کے اس رویے کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس پالیسی پر نظر ثانی کی جائے اور مقدس مواقع پر تاریخی جامع مسجد میں پرامن مذہبی اجتماعات کی اجازت دی جائے۔(کے این ایس)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اُدھم پور کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان تصادم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اُدھم پور کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان تصادم

اُدھم پور کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان تصادم

03/02/2026
کشمیر کو نیشنل لا یونیورسٹی دی جانی چاہیے، جموں و کشمیر-لداخ کو مکمل ریاستی درجہ ملنا ضروری: سکینہ ایتو

کشمیر کو نیشنل لا یونیورسٹی دی جانی چاہیے، جموں و کشمیر-لداخ کو مکمل ریاستی درجہ ملنا ضروری: سکینہ ایتو

03/02/2026
جلد ہی لوگوں کے لیے انگریزی بولنا ہوگا باعثِ شرم: امیت شاہ

امت شاہ کا 5 سے 7 فروری تک جموں و کشمیر کا دورہ، تین روزہ دورے میں امن و امان کی صورتحال پر توجہ

03/02/2026
چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

03/02/2026
ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

03/02/2026
اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

03/02/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »