• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے گولہ باری سے متاثرہ خاندانوں کو 50لاکھ روپے، سرکاری نوکری دینے کی مانگ

by امت ڈیسک
20/05/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
سرینگر : محبوبہ مفتی نے پاکستان کی شیلنگ، گولہ باری سے تباہ ہوئے سرحدی علاقوں کو ’’جنگ زدہ زون‘‘ قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے متاثرہ کنبوں کو باز آبادکاری کے لیے 50 لاکھ روپے معاوضہ دینے کی سفارش کی۔ محبوبہ مفتی نے سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے شیلنگ کے دوران ہلاک ہوئے افراد کو ’’شہید کا درجہ‘‘ دینے کی بھی مانگ کرتے ہوئے لواحقین کو سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کی مانگ کی۔

یاد رہے کہ آپریشن سندور کے بعد پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کے دوران جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں بشمول، جموں، پونچھ اور راجوری کے علاوہ شمالی کشمیر کے اوڑی اور ٹنگڈار علاقوں میں کی گئی گولہ باری کے نتیجے میں بیس سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ ہزاروں عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

محبوبہ مفتی نے بتایا کہ انہوں نے لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں خاص کر پونچھ اور کپوارہ کا دورہ کیا اور وہاں ہوئی تباہی کا از خود مشاہدہ کیا۔ محبوبہ مفتی نے عمر عبداللہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا: ’’گولہ باری سے خوفزدہ لوگوں کو ابھی تک حکومت کی جانب سے خاطر خواہ امداد نہیں پہنچائی گئی ہے، بعض لوگ اب بھی ٹینٹ کے منتظر ہیں۔‘‘

محبوبہ مفتی نے یوٹی و مرکزی حکومت سے متاثرین کی بازآبادکاری کے لئے فوری اقدامات کی مانگ کی اور بینک سے حاصل کیے گئے قرض کے بعد تعمیر کیے گئے مکان اور دکانوں کا خصوصی حوالہ دیتے ہوئے ان کے قرضوں کو معاف یا خصوصی پیکیج کے اعلان کی بھی سفارش کی۔

محبوبہ مفتی نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’کئی افراد جو مجھ سے ملاقی ہوئے، نے نجی بنکرز کا مطالبہ کیا۔‘‘ محبوبہ مفتی نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’لوگ اب بھی خوفزدہ ہیں، انہیں لگتا ہے کہ جنگ کبھی بھی چھڑ سکتی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ لوگوں کو اس خوف سے باہر نکالنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔‘‘

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا: ’’جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں اور حکومت ہند کو سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی پالیسی کو اپناتے ہوئے سیاسی مداخلت کی راہ اختیار کرنی چاہیے۔‘‘ انہوں نے ایک بار پھر دائمی امن کی راہ ہموار کیے جانے کے لیے سیاسی مذاکرات شروع کیے جانے کی سفارش کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

تپن کمار ڈیکا کو انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر کے طور ایک سال کی توسیع مل گئی

Next Post

ایل جی نے یونیفائیڈ کمانڈ میٹنگ کی صدارت کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

01/02/2026
جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر کی نئے سال کے موقعہ پر عوام کو مبارکباد

ایل جی نے یونیفائیڈ کمانڈ میٹنگ کی صدارت کی

آپریشن سندور پر تبصرہ: پروفیسر علی خان محمودآباد کی عرضی پر سپریم کورٹ میں آج ہوگی سماعت

آپریشن سندور پر تبصرہ: پروفیسر علی خان محمودآباد کی عرضی پر سپریم کورٹ میں آج ہوگی سماعت

پروفیسر علی خان کو سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت

پروفیسر علی خان کو سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت

سری نگر کے نارورہ علاقے میں آتشزدگی، 5 مکان خاکستر

سری نگر کے نارورہ علاقے میں آتشزدگی، 5 مکان خاکستر

سابق رکن اسمبلی محمد امین بٹ کی کانگریس میں واپسی

سابق رکن اسمبلی محمد امین بٹ کی کانگریس میں واپسی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »