• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ- ’ہم نے ہندوستان-پاکستان کی جنگ رکوائی‘، مودی کی خاموشی پر کانگریس کا سوال

ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ- ’ہم نے ہندوستان-پاکستان کی جنگ رکوائی‘، مودی کی خاموشی پر کانگریس کا سوال

by امت ڈیسک
08/07/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر سخت ردعمل دیا ہے، جس میں انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ہی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والی ممکنہ ایٹمی جنگ کو روکا تھا اور وہ بھی صرف تجارتی دھمکی دے کر۔

جے رام رمیش نے اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) ہینڈل پر اے این آئی کی ایک ویڈیو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’پچھلے 59 دنوں میں یہ 21واں موقع ہے جب ٹرمپ نے یہی دعویٰ دہرایا ہے۔‘‘ ویڈیو میں ٹرمپ کہتے ہیں، ’’ہم نے کئی لڑائیاں روکیں، ان میں سب سے بڑی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تھی۔ ہم نے اسے تجارت کے ذریعے روکا، وہ شاید ایٹمی مرحلے پر پہنچ چکی تھی۔‘‘ ٹرمپ مزید کہتے ہیں، ’’ہم نے کہا کہ اگر آپ لڑیں گے تو ہم آپ سے کسی قسم کا لین دین نہیں کریں گے۔‘‘

جے رام رمیش نے اس پر سوال اٹھایا، ’’کیا وزیر اعظم نریندر مودی اس پر روشنی ڈالیں گے کہ ٹرمپ یہ بات بار بار کیوں کہہ رہے ہیں؟ کیا واقعی ایک بیرونی طاقت کی دھمکی پر ہندوستان نے جنگ روکی؟‘‘ انہوں نے یاد دلایا کہ بی جے پی کے ایک سابق رہنما گھنشیام تیواری نے مودی کو ایک وقت میں بی جے پی کا ٹرمپ کارڈ قرار دیا تھا۔ انہوں نے طنزیہ سوال کیا، ’’کیا اب ٹرمپ کے اس ‘کارڈ’ کا جواب دینا مودی کی ذمہ داری نہیں؟‘‘

کانگریس کے آفیشل ایکس ہینڈل پر بھی ٹرمپ کی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے اور ساتھ لکھا گیا، ’’ٹرمپ نے 21ویں بار کہا کہ میں نے ہندوستان-پاکستان کے درمیان جنگ رکوائی۔ میں نے انہیں تجارت بند کرنے کی دھمکی دے کر جنگ روکنے کو کہا۔ نریندر مودی نے ملک کے وقار کا سودا کیوں کیا؟‘‘

کانگریس کا کہنا ہے کہ اگر ٹرمپ کا دعویٰ درست ہے تو یہ نہایت سنجیدہ معاملہ ہے۔ ایک خودمختار ملک کی خارجہ پالیسی کو بیرونی دباؤ کے سامنے جھکانا قابل قبول نہیں ہو سکتا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بوٹہ شاہ محلہ، لال بازار سرینگر میں مسجد کی تعمیرِ نو کا میرواعظ کشمیر نے رکھا سنگ بنیاد

Next Post

بارہمولہ میں پولیس نے کیا خاتون منشیات فروش کو گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
بارہمولہ میں پولیس نے کیا خاتون منشیات فروش کو گرفتار

بارہمولہ میں پولیس نے کیا خاتون منشیات فروش کو گرفتار

حکومت نے جنید متو کو چرچ لین بنگلے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا

حکومت نے جنید متو کو چرچ لین بنگلے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا

عالمی فوجداری عدالت نے افغان طالبان کے امیر ہیبت اللہ کا وارنٹ گرفتاری جاری کر دیا، طالبان نے وارنٹ گرفتاری کو مسترد کردیا

عالمی فوجداری عدالت نے افغان طالبان کے امیر ہیبت اللہ کا وارنٹ گرفتاری جاری کر دیا، طالبان نے وارنٹ گرفتاری کو مسترد کردیا

اسکولی اوقات کار حتمی نہیں، اسے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے: سکینہ ایتو

موسم کی پیشن گوئی کے درمیان اسکول کے اوقات کا جائزہ لینے کا امکان: سکینہ ایتو

پاکستان،چین اور بنگلہ دیش کے قریب آنے سے ہندوستان کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ سی ڈی ایس

پاکستان،چین اور بنگلہ دیش کے قریب آنے سے ہندوستان کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ سی ڈی ایس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »