امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 07 ستمبر: حکام نے اتوار کو سرینگر ایئرپورٹ پر بغیر لیبل کے تقریباً 340 کلوگرام گوشت کی بڑی کھیپ ضبط کر لی، جب انفورسمنٹ ٹیموں نے مشکوک کارگو حرکت پر شبہ ظاہر کیا، ایک سینئر افسر نے بتایا۔
حکام کے مطابق، ایئر کارگو سرینگر پر تعینات انورسمنٹ ونگ کو مخصوص اطلاع موصول ہوئی تھی کہ بغیر لازمی لیبلنگ کے گوشت کی ایک کھیپ موصول ہوئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ محکمہ سیلز ٹیکس کے ساتھ فوری کارروائی کرتے ہوئے ایئرپورٹ کے باہر ایک گاڑی کو روک دیا گیا۔
حکام نے کہا “معائنے کے دوران، حکام نے تقریباً 340 کلوگرام گوشت پایا جو بغیر کسی لیبل ڈیکلریشن یا ماخذ اور معیار سے متعلق لازمی تفصیلات کے پیک کیا گیا تھا،”۔
حکام نے مزید بتایا کہ معاملہ قواعد کے مطابق زیر غور ہے اور مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے، ساتھ ہی مزید تفصیلات اور تحقیقات جاری ہیں۔










