• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
خانہ کعبہ جگمگاتا ہوا، ناسا کے خلا باز کی خلا سے لی گئی مکہ کی تصویر وائرل

خانہ کعبہ جگمگاتا ہوا، ناسا کے خلا باز کی خلا سے لی گئی مکہ کی تصویر وائرل

by امت ڈیسک
09/12/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت ویب ڈیسک
خلا میں موجود انٹرنیشنل سپیس سٹیشن سے لی گئی ایک دل موہ لینے والی تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں خانۂ کعبہ روشنی کے ایک درخشاں مرکز کی طرح نمایاں ہے۔
یہ تصویر امریکی خلائی ادارے ناسا کے خلا باز ڈونلڈ پیٹٹ نے حال ہی میں اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق یہ تصویر ڈونلڈ نے اس وقت بنائی تھی جب بین الاقوامی خلائی سٹیشن زمین کے اوپر تقریباً 400 کلومیٹر کی بلندی سے گزر رہا تھا۔
https://x.com/astro_Pettit/status/1995634887584612841?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1995634887584612841%7Ctwgr%5E1f8534a19a4dc8cd3cc0ad08f992336b7ea07477%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdunews.com%2Fnode%2F898110
پیٹٹ اکثر خلا سے لی گئی اپنی تصاویر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کرتے رہتے ہیں، اور رواں ہفتے انہوں نے مکہ مکرمہ کی یہ نایاب تصویر بھی اپنےفالوورز کے لیے شیئر کی۔
پیٹٹ نے تصویر کے ساتھ تحریر کیا ‘مکہ کا مداری نظارہ۔ درمیان میں روشن جگہ خانۂ کعبہ ہے۔ اسلام کا مقدس ترین مقام جو خلا سے بھی واضح نظر آتا ہے۔’
یہ تصویر شیئر ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہو چکی ہے۔ مختلف پلیٹ فارمز پر لاکھوں لوگ اسے دیکھ چکے ہیں اور تبصروں میں خانۂ کعبہ کی روح پرور چمک کو سراہ رہے ہیں۔
ڈونلڈ آر پیٹٹ ایک تجربہ کار ناسا خلا باز ہیں جنہیں 1996 میں منتخب کیا گیا تھا۔ وہ کیمیکل انجینئرنگ میں بی ایس اوریگون سٹیٹ یونیورسٹی اور پی ایچ ڈی یونیورسٹی آف ایریزونا سے رکھتے ہیں، اور خلا باز بننے سے قبل لاس الاموس نیشنل لیبارٹری میں سائنس دان تھے۔
پیٹٹ چار خلائی مشنز کر چکے ہیں، جن میں 2003 کی ایکسپیڈیشن 6، 2008 کا ایس ٹی ایس-126، 2012 کی ایکسپیڈیشن 30/31 اور سب سے حالیہ 2024 میں سوئیوز ایم ایس-26 کے ذریعے انٹرنیشنل سپیس سٹیشن روانگی شامل ہے۔ وہ مجموعی طور پر 590 دن خلا میں گزار چکے ہیں اور 13 گھنٹے خلا میں چہل قدمی (سپیس واک) انجام دے چکے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کٹھوعہ میں عادی مجرم پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

Next Post

آسٹریلیا میں 16سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا اطلاق

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

دنیا کا سب سے وزنی انسان 41 برس کی عمر میں چل بسا

دنیا کا سب سے وزنی انسان 41 برس کی عمر میں چل بسا

31/12/2025
جرمن بینک میں فلمی سٹائل کی کروڑوں ڈالر کی ڈکیتی

جرمن بینک میں فلمی سٹائل کی کروڑوں ڈالر کی ڈکیتی

31/12/2025
90 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکی سے نجی طیارے میں شادی، ویڈیو وائرل

90 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکی سے نجی طیارے میں شادی، ویڈیو وائرل

27/12/2025
لیبیائی مالک نے مصری مزدور پر شیر چھوڑ دیا ، سوشل میڈیا پر غصے کی لہر

لیبیائی مالک نے مصری مزدور پر شیر چھوڑ دیا ، سوشل میڈیا پر غصے کی لہر

19/08/2025
برطانوی وزیر اپنے گھر کا کرایہ حد سے زیادہ بڑھانے پر مستعفی

برطانوی وزیر اپنے گھر کا کرایہ حد سے زیادہ بڑھانے پر مستعفی

09/08/2025
پیاسے پودے آوازیں نکالتے، کیڑے، جانور سن سکتے: انوکھی تحقیق میں انکشاف

پیاسے پودے آوازیں نکالتے، کیڑے، جانور سن سکتے: انوکھی تحقیق میں انکشاف

16/07/2025
Next Post

آسٹریلیا میں 16سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا اطلاق

عمر عبداللہ نے جموں وکشمیر کی قوت سماعت سے محروم کھلاڑیوں کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی

عمر عبداللہ نے جموں وکشمیر کی قوت سماعت سے محروم کھلاڑیوں کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری، گلمرگ سرد ترین جگہ

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری، گلمرگ سرد ترین جگہ

بی جے پی الیکشن کمیشن کو ووٹ چوری کے آلے کے طور پر استعمال کر رہی ہے: راہل گاندھی

بی جے پی الیکشن کمیشن کو ووٹ چوری کے آلے کے طور پر استعمال کر رہی ہے: راہل گاندھی

غیر قانونی طریقے سے جموں وکشمیر پہنچا چین کا باشندہ سرینگر سے ڈی پورٹ

غیر قانونی طریقے سے جموں وکشمیر پہنچا چین کا باشندہ سرینگر سے ڈی پورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »