• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
انڈونیشیا میں شرعی قوانین کے تحت جنسی تعلق اور شراب نوشی پر کوڑوں کی سزا

انڈونیشیا میں شرعی قوانین کے تحت جنسی تعلق اور شراب نوشی پر کوڑوں کی سزا

by امت ڈیسک
30/01/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

ویب ڈیسک//

انڈونیشیا کے صوبہ آچے میں نوجوان جوڑے کو کوڑے مارنے کی سزا ایک بڑے عوامی اجتماع کے سامنے اسٹیج پر دی گئی تاکہ لوگ عبرت پکڑیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں اسلامی قوانین کے تحت فحاشی کے خلاف سزائیں دینے کا رواج عام ہے جو سرعام دی جاتی ہیں۔

اسی قانون کے تحت ایک نوجوان جوڑے کو جنسی تعلقات استوار کرنے اور شراب نوشی کے جرم میں 140 کوڑے مارے گئے۔

کوڑے لگنے کے دوران 21 سالہ لڑکی پر بے ہوشی طاری ہو گئی۔ جسے تین خواتین اہلکاروں نے باری باری بید کی چھڑی سے سزا دے رہی تھیں۔

سزا مکمل ہونے کے بعد متاثرہ خاتون کو بعد ازاں ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد نوجوان لڑکے کو بھی اسی اسٹیج پر کوڑے مارے گئے۔

اسی جگہ اسلامی پولیس فورس کے ایک اہلکار اور اس کی ساتھی خاتون کو 23 کوڑے مارے گئے جو ایک گھر میں تنہا قابل اعتراض حالت میں پائے گئے تھے۔

یاد رہے کہ اسلامی پولیس کے سربراہ محمد رضال کے مطابق مذکورہ اہلکار کو ملازمت سے بھی برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آچے انڈونیشیا کا واحد صوبہ ہے جہاں شرعی قوانین نافذ ہیں اور اسلامی فوجداری ضابطے کے تحت جنسی تعلقات پر 100 اور شراب نوشی پر 40 کوڑوں کی سزا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں اس طرزِ سزا کو غیر انسانی قرار دے کر سخت تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہیں تاہم صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ سزائیں شریعت اور ہماری ثقافت کے اعتبار سے درست ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »