• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

صومالی لینڈ نے طویل جنگ کے بعد 1991 میں آزادی حاصل کی تھی

by امت ڈیسک
27/12/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

اُمت ڈیسک//
اسرائیل نے ایک نئے مسلم ملک جمهورية أرض الصومال کو ایک آزاد ریاست تسلیم کرلیا جسے اب تک کسی نے تسلیم نہیں کیا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اس سے قبل رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ صومالی لینڈ ان ممالک میں شامل ہے جو غزہ سے فلسطینیوں کی ممکنہ آبادکاری کے حوالے سے اسرائیل سے بات چیت کر رہے تھے۔

1991 میں صومالیہ سے علیحدگی اور الگ ملک ہونے کا دعویٰ کرنے والے صومالی لینڈ میں اکثریت مسلمانوں اور عربی زبان بولنے والوں کی ہے۔

وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اعلامیے پر باضابطہ دستخط بھی کردیئے۔

صومالی لینڈ کے صدر عبد الرحمان محمد عبداللہی نے اپنی حکومت کی طرف سے اس دستاویز پر دستخط کیے۔

اس موقع پر نیتن یاہو اور صومالی لینڈ کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے اس پیش رفت کو تاریخی قرار دیا۔

نیتن یاہو نے صومالی لینڈ کے صدر کو اسرائیل کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی اور کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صومالی لینڈ کی ابراہیم معاہدوں میں شمولیت کی خواہش سے آگاہ کریں گے۔

صومالی لینڈ کے صدر عبد الرحمن محمد عبداللہی نے اسرائیل کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا اور کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کا آغاز ہے۔

انہوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے اور ابراہیم معاہدوں میں شمولیت کے لیے آمادگی کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب اسرائیل کے اس فیصلے پر اندرون خانہ تنقید بھی سامنے آئی ہے۔ اسرائیلی چینل 12 کے مطابق ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبردار کیا ہے کہ صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا فلسطینی ریاست کے حوالے سے اسرائیل کے دیرینہ مؤقف کو کمزور کر سکتا ہے کیونکہ عالمی برادری اب بھی صومالی لینڈ کو صومالیہ کا حصہ تصور کرتی ہے۔

یاد رہے کہ صومالی لینڈ نے 1960 میں مختصر عرصے کے لیے آزادی حاصل کی تھی اور اس وقت اسرائیل سمیت 35 ممالک نے اسے تسلیم کیا تھا۔

تاہم بعد میں اس نے صومالیہ کے ساتھ اتحاد کر لیا لیکن یہ اتحاد چل نہ سکا اور طویل جنگوں کے بعد 1991 میں دوبارہ علیحدہ ہوکر الگ ملک ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

اس اعلان کے باوجود اب تک کسی ملک نے اسے رسمی طور پر تسلیم نہیں کیا تھا البتہ برطانیہ، ایتھوپیا، ترکی، متحدہ عرب امارات، ڈنمارک، کینیا اور تائیوان جیسے ممالک وہاں رابطہ دفاتر قائم کیے ہوئے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

احباب کو خوش کرتے کرتے ہم خود کو ہی بھول گئے۔۔۔۔؟‎

Next Post

90 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکی سے نجی طیارے میں شادی، ویڈیو وائرل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
90 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکی سے نجی طیارے میں شادی، ویڈیو وائرل

90 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکی سے نجی طیارے میں شادی، ویڈیو وائرل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

وائرل ویڈیو: پولیس نے نیشنل میڈیا کی خبر کو جعلی قرار دیا

وائرل ویڈیو: پولیس نے نیشنل میڈیا کی خبر کو جعلی قرار دیا

بیرونی ریاستوں میں کشمیری افراد کی ہراسانی پر سجاد لون نے سخت اقدامات اٹھانے کی مانگ کی

بیرونی ریاستوں میں کشمیری افراد کی ہراسانی پر سجاد لون نے سخت اقدامات اٹھانے کی مانگ کی

قطر میٹرو کی ایک یاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »