• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, مارچ ۱۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ڈوڈہ: ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف بڑی کارروائی، پچھتر ایل پی جی سلنڈر برآمد، تین افراد گرفتار

ڈوڈہ: ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف بڑی کارروائی، پچھتر ایل پی جی سلنڈر برآمد، تین افراد گرفتار

by امت ڈیسک
15/03/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں پولیس نے ضروری اشیاء کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھدرواہ علاقے میں چھاپہ مار کر پچہتر ایل پی جی سلنڈر برآمد کر لیے جب کہ تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈوڈہ پولیس نے کہا کہ ضروری اشیاء کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی کیونکہ اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیاں عام عوام کو براہ راست متاثر کرتی ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ بھدرواہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد غیر قانونی طریقے سے عوام کو ایل پی جی سلنڈر فروخت کر رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے فوری طور پر موقعے پر پہنچ کر چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔

کارروائی کے دوران پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت عبد الحمید ولد محمد سلطان ساکن مسجد محلہ بھدرواہ، غلام رسول ولد عبدالعزیز وانی ساکن مشرا دھار تحصیل مڑواہ ضلع کشتواڑ (عارضی رہائش پساری بھدرواہ) اور محمد ساقی ولد غلام محمد ساکن کلہند ڈوڈہ (عارضی رہائش چکہ بھدرواہ) کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق عبد الحمید کے قبضے سے آٹھ بھرے ہوئے اور پندرہ خالی ایل پی جی سلنڈر برآمد کیے گئے جب کہ غلام رسول کے قبضے سے اٹھائیس بھرے ہوئے اور چوبیس خالی سلنڈر ضبط کیے گئے۔ اس طرح مجموعی طور پر پچھتر ایل پی جی سلنڈر برآمد کیے گئے۔ اس سلسلے میں پولیس تھانہ بھدرواہ میں ضروری اشیاء کے قانون کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اوڑی میں دراندازی کی کوشش ناکام، درانداز مارا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اوڑی میں دراندازی کی کوشش ناکام، درانداز مارا گیا

اوڑی میں دراندازی کی کوشش ناکام، درانداز مارا گیا

15/03/2026
سونم وانچک کو این ایس اے کے تحت گرفتار نہیں ہونا چاہیے تھا: عمر عبداللہ

سونم وانچک کو این ایس اے کے تحت گرفتار نہیں ہونا چاہیے تھا: عمر عبداللہ

14/03/2026
محبوبہ مفتی کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، کہا اسلام ایران کے ذریعے کشمیر پہنچا

محبوبہ مفتی کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، کہا اسلام ایران کے ذریعے کشمیر پہنچا

14/03/2026
حکومت نے لیہہ مظاہروں کے چند ماہ بعد سونم وانگچک کی نظر بندی ختم کر دی

حکومت نے لیہہ مظاہروں کے چند ماہ بعد سونم وانگچک کی نظر بندی ختم کر دی

14/03/2026
جموں و کشمیر کابینہ نے مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں 18 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

جموں و کشمیر کابینہ نے مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں 18 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

14/03/2026
وزیر خارجہ جے شنکر نے اپنے ایرانی ہم منصب سے بات کی

وزیر خارجہ جے شنکر نے اپنے ایرانی ہم منصب سے بات کی

13/03/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »