• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, اپریل ۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی تجویز، آبنائے ہرمز کھلنے کی امید

پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی تجویز، آبنائے ہرمز کھلنے کی امید

by امت ڈیسک
06/04/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

اسلام آباد / واشنگٹن / تہران، 6 اپریل:پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے ایک اہم سفارتی پیش رفت کرتے ہوئے جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے، جسے غیر رسمی طور پر “اسلام آباد معاہدہ” کہا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس منصوبے میں دو مرحلوں پر مشتمل فریم ورک شامل ہے، جس کے تحت پہلے فوری جنگ بندی اور پھر ایک طویل مدتی معاہدے کی جانب پیش رفت کی جائے گی۔ اگر فریقین اس تجویز پر متفق ہو جاتے ہیں تو فوری طور پر جنگ بندی نافذ ہو سکتی ہے اور عالمی سطح پر نہایت اہم آبی گزرگاہ ابنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تمام نکات پر آج ہی اتفاق ضروری ہے تاکہ فوری جنگ بندی ممکن ہو سکے۔ ابتدائی معاہدہ ایک مفاہمتی یادداشت کی صورت میں طے پائے گا، جبکہ حتمی مذاکرات اسلام آباد میں متوقع ہیں۔

اس سفارتی کوشش میں پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جو امریکی نائب صدر جے ڈی وانس، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

دوسری جانب اطلاعات کے مطابق 45 روزہ عارضی جنگ بندی پر بھی بات چیت جاری ہے، جو مستقل امن کی طرف پہلا قدم ہو سکتی ہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں کسی معاہدے کے امکانات محدود ہیں۔

آبنائے ہرمز کی بندش نے عالمی توانائی منڈیوں میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے، کیونکہ دنیا کی بڑی مقدار میں تیل اسی راستے سے گزرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ گزرگاہ زیادہ عرصہ بند رہی تو عالمی معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ممکنہ حتمی معاہدے میں ایران کی جانب سے جوہری ہتھیار نہ بنانے کی یقین دہانی اور اس کے بدلے پابندیوں میں نرمی اور منجمد اثاثوں کی رہائی شامل ہو سکتی ہے۔

تاحال ایران کی جانب سے اس تجویز پر کوئی حتمی ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ سفارتی رابطے تیزی سے جاری ہیں۔

ادھر امریکی صدر نے بھی جنگ کے فوری خاتمے پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر جلد پیش رفت نہ ہوئی تو نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں-سری نگر قومی شاہراہ پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ، ٹریفک مکمل طور پر معطل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں-سری نگر قومی شاہراہ پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ، ٹریفک مکمل طور پر معطل

جموں-سری نگر قومی شاہراہ پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ، ٹریفک مکمل طور پر معطل

06/04/2026
سعودی عرب میں کشمیری نرس کی حراست، بھارتی طبی تنظیم کی وزارتِ خارجہ سے فوری مداخلت کی اپیل

سعودی عرب میں کشمیری نرس کی حراست، بھارتی طبی تنظیم کی وزارتِ خارجہ سے فوری مداخلت کی اپیل

06/04/2026
روس یوکرین جنگ میں جموں کے ایک اور نوجوان کی موت، لاش گھر پہنچ گئی

روس یوکرین جنگ میں جموں کے ایک اور نوجوان کی موت، لاش گھر پہنچ گئی

06/04/2026
ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کو بھیجا جنگ بندی کا 15 نکاتی منصوبہ

ٹرمپ کی ایران کو ابنائے ہرمز نہ کھولنے پر پھر دھکمی

05/04/2026
اُوڑی میں گاڑی کھائی میں جا گری، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی

اُوڑی میں گاڑی کھائی میں جا گری، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی

05/04/2026
جموں کشمیر میں 34,917 کروڑ روپے غیر استعمال شدہ، سی اے جی کی رپورٹ میں انکشاف

جموں کشمیر میں 34,917 کروڑ روپے غیر استعمال شدہ، سی اے جی کی رپورٹ میں انکشاف

05/04/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »