امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ، 5 اپریل : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اُوڑی علاقے کے سیدپورہ میں اتوار کے روز ایک افسوسناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
سرکاری ذرائع نے خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز کارنر (کے این سی) کو بتایا کہ رجسٹریشن نمبر JK09C-1649 والی ایک گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل گئی اور گہری کھائی میں جا گری۔ اس وقت گاڑی میں دو افراد سوار تھے۔
حادثے کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی، جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
مہلوک اور زخمی کی شناخت کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ (کے این سی)






