• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, اپریل ۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز پر قرارداد مسترد، روس اور چین کی ویٹو

سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز پر قرارداد مسترد، روس اور چین کی ویٹو

by امت ڈیسک
07/04/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اقوام متحدہ، 7 اپریل : سلامتی کونسل یو این میں آبنائے ہرمز کی صورتحال پر پیش کی گئی ایک اہم قرارداد روس اور چین نے ویٹو کر کے مسترد کر دی۔

یہ قرارداد بحرین کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جسے 11 ممالک کی حمایت حاصل ہوئی، جبکہ دو نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا اور روس و چین نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

قرارداد میں ابنائے ہرمز میں جہازرانی کے تحفظ کے لیے ممالک کو دفاعی بحری تعاون کی ترغیب دی گئی تھی، تاہم اس میں طاقت کے استعمال کی اجازت شامل نہیں تھی۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کے گرد جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث آبنائے ہرمز میں جہازرانی متاثر ہوئی ہے، جس سے عالمی تیل کی رسد اور معیشت پر خدشات بڑھ گئے ہیں۔

بحرین کے وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل میں کہا کہ آبنائے ہرمز کا تحفظ عالمی معیشت کے استحکام کے لیے نہایت ضروری ہے، اور اس میں رکاوٹ عالمی منڈیوں کو متاثر کر سکتی ہے۔

قرارداد میں ایران سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ فوری طور پر تجارتی جہازوں پر حملے اور نقل و حرکت میں رکاوٹیں ختم کرے اور سفارتی مذاکرات کی جانب واپس آئے۔

تاہم روس اور چین کا مؤقف تھا کہ یہ قرارداد کشیدگی کم کرنے کے بجائے مزید بڑھا سکتی ہے، جس کے باعث اسے ویٹو کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی ایک اہم گزرگاہ ہے جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے، اس لیے وہاں کی صورتحال پوری دنیا کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایران کی خلیجی تنصیبات پر حملوں کی دھمکی، کشیدگی میں اضافہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ایران کی خلیجی تنصیبات پر حملوں کی دھمکی، کشیدگی میں اضافہ

ایران کی خلیجی تنصیبات پر حملوں کی دھمکی، کشیدگی میں اضافہ

07/04/2026
ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کو بھیجا جنگ بندی کا 15 نکاتی منصوبہ

آج رات پوری تہذیب ختم ہوگی، ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی

07/04/2026
میں اور 1 کروڑ 40 لاکھ ایرانی جان قربان کرنے کو تیار: مسعود پیزیشکیان

میں اور 1 کروڑ 40 لاکھ ایرانی جان قربان کرنے کو تیار: مسعود پیزیشکیان

07/04/2026
ایران کی نوجوانوں سے بجلی گھروں کے گرد انسانی زنجیریں بنانے کی اپیل

ایران کی نوجوانوں سے بجلی گھروں کے گرد انسانی زنجیریں بنانے کی اپیل

07/04/2026
جموں کشمیر پولیس نے کیا بین ریاستی ملی ٹینٹ ماڈیول کا پردہ فاش، پانچ گرفتار

جموں کشمیر پولیس نے کیا بین ریاستی ملی ٹینٹ ماڈیول کا پردہ فاش، پانچ گرفتار

07/04/2026
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ خلیل الرحمن کا آج سے ہندوستان کا تین روزہ دورہ شروع، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ خلیل الرحمن کا آج سے ہندوستان کا تین روزہ دورہ شروع، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور

07/04/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »