امت نیوز ڈیسک //
اسلام آباد:پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان اہم مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ بات چیت سنیچر کی شام شروع ہوئی، تاہم فی الحال دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات نہیں ہو رہے بلکہ پیغامات کا تبادلہ پاکستانی حکام کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ابتدائی مرحلے میں مثبت پیش رفت ہوتی ہے تو مذاکرات کو براہِ راست شکل بھی دی جا سکتی ہے۔
ایرانی وفد کی قیادت محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں، جو جمعہ کی شب اسلام آباد پہنچے، جبکہ امریکی وفد جے ڈی وینس کی سربراہی میں ہفتہ کی صبح پہنچا۔
یاد رہے کہ ایران نے پہلے یہ شرط رکھی تھی کہ لبنان میں جنگ بندی اور ایرانی منجمد اثاثوں کی بحالی تک مذاکرات شروع نہیں ہوں گے، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان شرائط کو کس حد تک تسلیم کیا گیا ہے۔






