• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جون ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جسٹس سنجیو کمار ہائی کورٹ آف جموں کشمیر اینڈ لداخ کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر

جسٹس سنجیو کمار ہائی کورٹ آف جموں کشمیر اینڈ لداخ کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر

by امت ڈیسک
01/06/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: ہائی کورٹ آف جموں کشمیر اینڈ لداخ کے چیف جسٹس, جسٹس ارون پلی کی سپریم کورٹ آف انڈیا میں تعیناتی کے بعد جسٹس سنجیو کمار کو ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔

اس تقرری کا نوٹیفکیشن پیر کے روز وزارت قانون و انصاف کے محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کیا گیا۔ صدر جمہوریہ نے آئین ہند کے آرٹیکل 223 کے تحت اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے یہ تقرری عمل میں لائی۔ اس آرٹیکل کے تحت چیف جسٹس کا عہدہ خالی ہونے یا چیف جسٹس کے سرکاری فرائض انجام نہ دے سکنے کی صورت میں قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا جاتا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس سنجیو کمار باقاعدہ چیف جسٹس کی تقرری تک چیف جسٹس کے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ جسٹس سنجیو کمار جون 2017 سے جے کے ہائی کورٹ کے جج کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اپنے دورِ کار کے دوران انہوں نے آئینی معاملات، سروس سے متعلق تنازعات، احتیاطی حراست کے مقدمات اور اراضی قوانین سمیت مختلف نوعیت کے کیسوں کی سماعت کی ہے۔

ان کی یہ تقرری جسٹس ارون پلی کی سپریم کورٹ کے جج کے طور پر تعیناتی کے بعد عمل میں لآئی گئی ہے، جو اعلیٰ عدالت میں حالیہ تقرریوں کا ایک حصہ ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کُلگام میں میگا پیدل مارچ ، ایل جی منوج سنہا کا منشیات سے پاک جموں و کشمیر کے عزم کا اعادہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کُلگام میں میگا پیدل مارچ ، ایل جی منوج سنہا کا منشیات سے پاک جموں و کشمیر کے عزم کا اعادہ

کُلگام میں میگا پیدل مارچ ، ایل جی منوج سنہا کا منشیات سے پاک جموں و کشمیر کے عزم کا اعادہ

01/06/2026
امریکی حملوں کے بعد ایران کی جوابی کارروائی، کویت نے ڈرون اور میزائل حملے ناکام بنا دیے

امریکی حملوں کے بعد ایران کی جوابی کارروائی، کویت نے ڈرون اور میزائل حملے ناکام بنا دیے

01/06/2026
سری نگر میں زمینی دھوکہ دہی کیس: کرائم برانچ نے تین افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کر دی

سری نگر میں زمینی دھوکہ دہی کیس: کرائم برانچ نے تین افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کر دی

01/06/2026
نیپال نے بھی بھارتی زمین پر قبضہ کیا، بالین شاہ کا پارلیمنٹ میں بلا جھجک بیان، وزارت خارجہ نے جاری کی وضاحت

نیپال نے بھی بھارتی زمین پر قبضہ کیا، بالین شاہ کا پارلیمنٹ میں بلا جھجک بیان، وزارت خارجہ نے جاری کی وضاحت

01/06/2026
عمر عبداللہ کبھی استعفیٰ نہیں دیں گے: سنیل شرما

عمر عبداللہ کبھی استعفیٰ نہیں دیں گے: سنیل شرما

31/05/2026
شوپیان کے ایم ایل اے نے بیک ڈور بھرتیوں کے مبینہ گھوٹالے کا الزام عائد کیا، لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کا اعلان

شوپیان کے ایم ایل اے نے بیک ڈور بھرتیوں کے مبینہ گھوٹالے کا الزام عائد کیا، لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کا اعلان

31/05/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »