• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جون ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
محبوبہ مفتی نے کیا آر ایس ایس لیڈر کے پاکستان سے بات چیت ریمارکس کا خیرمقدم

جموں و کشمیر میں 25 ہزار بیک ڈور تقرریاں ہوئیں، میرے پاس ثبوت موجود ہیں: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
25/06/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 25 جون: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے الزام عائد کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس حکومت کے دورِ اقتدار میں گزشتہ 25 ماہ کے دوران تقریباً 25 ہزار "بیک ڈور” تقرریاں کی گئی ہیں۔

جمعرات کو نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کے پاس ان تقرریوں سے متعلق احکامات اور دستاویزات موجود ہیں، تاہم وہ متعلقہ افراد کی شناخت ان کے تحفظ کے پیش نظر ظاہر نہیں کرنا چاہتیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان تقرریوں کے لیے دیگر امیدواروں کا انٹرویو بھی نہیں لیا گیا۔

محبوبہ مفتی کے مطابق یہ معمولی آسامیاں نہیں بلکہ مختلف سرکاری محکموں کی اہم خالی اسامیاں تھیں، جو مبینہ طور پر وزراء، اراکین اسمبلی اور حکومتی اتحادیوں کے سفارش کردہ افراد کو دی گئیں۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی کو بھی اس معاملے میں حصہ ملا ہے، اسی لیے وہ اس پر خاموش ہے۔

پی ڈی پی سربراہ نے دعویٰ کیا کہ ان تقرریوں کے سلسلے میں پارٹی کو متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں اور بعض امیدواروں سے دو سے تین لاکھ روپے تک وصول کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 200 نجی آؤٹ سورسنگ ایجنسیوں کو اس عمل میں استعمال کیا گیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ایک ویب سائٹ کے ذریعے امیدواروں سے فارم بھروا کر بعد میں سائٹ بند کر دی جاتی تھی، جبکہ حکومتی فہرستیں آؤٹ سورسنگ ایجنسیوں کو فراہم کی جاتی تھیں جو تقرریوں کا عمل مکمل کرتی تھیں۔

محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ کئی محکموں میں بعض افسران اور متعلقہ عملہ اراکین اسمبلی سے فہرستیں حاصل کرکے آؤٹ سورسنگ ایجنسیوں کو منتقل کرتے تھے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ یہ تمام تقرریاں بغیر کسی اشتہار اور شفاف انتخابی عمل کے کی گئیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مبینہ بیک ڈور تقرریوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے اور اگر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اس عمل کی سرپرستی نہیں کر رہے تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

کشمیر میں کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ پنڈت برادری کے اندر بعض حلقے اپنے مخصوص ایجنڈے کے لیے ان کے درد و مصائب کو استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کو ایسے عناصر سے خود کو الگ کرنا چاہیے اور ماضی کے بجائے مستقبل کی جانب دیکھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں تشدد کے دوران جان گنوانے والوں میں اکثریت مسلمانوں کی رہی ہے، تاہم تمام متاثرہ خاندانوں کے دکھ اور تکالیف کو یکساں طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ریاستی درجہ بریانی تقسیم کرنے کا عمل نہیں، نیشنل کانفرنس سیاسی ڈرامہ کر رہی ہے: الطاف بخاری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

الطاف بخاری پارٹی کے دوسری مرتبہ صدر منتخب

ریاستی درجہ بریانی تقسیم کرنے کا عمل نہیں، نیشنل کانفرنس سیاسی ڈرامہ کر رہی ہے: الطاف بخاری

25/06/2026
گلمرگ گونڈولا سروس ایک ماہ بعد دوبارہ بحال، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے افتتاح کیا

گلمرگ گونڈولا سروس ایک ماہ بعد دوبارہ بحال، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے افتتاح کیا

25/06/2026
جموں میں کے اے ایس افسر رومین شیخ اپنے گھر میں مردہ پائے گئے

جموں میں کے اے ایس افسر رومین شیخ اپنے گھر میں مردہ پائے گئے

25/06/2026
وینزویلا میں دو طاقتور زلزلے، کم از کم 32 ہلاک، ایمرجنسی نافذ، ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ

وینزویلا میں دو طاقتور زلزلے، کم از کم 32 ہلاک، ایمرجنسی نافذ، ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ

25/06/2026
محبوبہ مفتی نے کیا آر ایس ایس لیڈر کے پاکستان سے بات چیت ریمارکس کا خیرمقدم

کشمیری پنڈتوں کی واپسی میں حکومت سے زیادہ مسلمانوں اور پنڈتوں کا مشترکہ کردار اہم ہے: محبوبہ مفتی

24/06/2026
رکن پارلیمان انجینئر رشید کو ملی ایک ہفتے کی عبوری ضمانت

ایم پی انجینئر رشید اپنے مرحوم والد کے چہلم میں شرکت کے لیے عبوری ضمانت پر رہا ہوں گے

24/06/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »