امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: سماجی کارکن سونم وانگچک کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال منگل کو دسویں روز میں داخل ہوگئی، جبکہ جنتر منتر پر جاری احتجاج 18ویں دن بھی جاری رہا۔ طبی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دس دنوں کے دوران وانگچک کا وزن 7.3 کلوگرام کم ہو چکا ہے، جس پر ان کے حامیوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
میڈیکل اپ ڈیٹ کے مطابق سونم وانگچک کا بلڈ پریشر 102/61 اور خون میں گلوکوز کی سطح 68 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم مسلسل ان کی صحت کی نگرانی کر رہی ہے۔
ادھر احتجاجی مظاہرین اپنے مطالبات کے ساتھ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔
دوسری جانب احتجاجی تنظیم کے بانی ابھیجیت دیپک نے بتایا کہ تنظیم کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ کی معطلی کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت آج دہلی ہائی کورٹ میں ہوگی۔






