امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ، 23 جولائی : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حکام نے جمعرات کو لشکرِ طیبہ سے وابستہ دو عسکریت پسندوں کے مکانات منہدم کر دیے۔
حکام نے خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ یہ کارروائی بدھ کے روز اننت ناگ کے لال چوک علاقے میں فائرنگ کے دوران ایک پولیس اہلکار کے قتل کے ایک دن بعد عمل میں لائی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ جن مکانات کو منہدم کیا گیا، وہ عادل ٹھوکر، ساکن گوری، بیجبہاڑہ، اور ہارون گنائی، ساکن حسن پورہ، کی ملکیت تھے۔
حکام کے مطابق یہ کارروائی ضلع میں عسکریت پسندوں اور ان کے مبینہ معاون ڈھانچے کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔






