• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جولائی ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اننت ناگ  حملہ: ایل جی منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ  کی شدید مذمت، کانسٹیبل  کو خراج

اننت ناگ حملہ: ایل جی منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ کی شدید مذمت، کانسٹیبل کو خراج

by امت ڈیسک
22/07/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 22 جولائی: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ملی ٹینٹ حملے میں جموں و کشمیر پولیس کے آئی آر پی تھرڈ بٹالین کے ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین کی دورانِ ڈیوٹی شہادت پر انتہائی افسردہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکار نے اننت ناگ میں ایک بزدلانہ حملے میں وطن کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ایل جی نے شہید کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین کی شہادت پر گہرے صدمے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے جموں و کشمیر کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں، تاہم سکیورٹی فورسز اس چیلنج کا بھرپور مقابلہ کر رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے شہید کے اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے ان کے لیے صبر اور شہید کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

واضح رہے کہ بدھ کی دوپہر اننت ناگ کے لال چوک علاقے میں ملی ٹینٹوں نے اسپیشل آپریشنز گروپ کی ٹیم پر اس وقت فائرنگ کی جب پولیس کو علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔

حملے میں ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

شہید ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین کا تعلق وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے بیروہ سے تھا۔ حملے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اننت ناگ کے لال چوک میں فائرنگ، پولیس کانسٹیبل جاں بحق

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اننت ناگ کے لال چوک میں فائرنگ، پولیس کانسٹیبل جاں بحق

اننت ناگ کے لال چوک میں فائرنگ، پولیس کانسٹیبل جاں بحق

22/07/2026
24 جنوری سے رواں ماہ کے آخر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے: سونم لوٹس

جموں و کشمیر میں آج موسم انتہائی نازک، کل سے بہتری کا امکان: سونم لوٹس

22/07/2026
شدید بارش کے باعث جموں-سری نگر قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل، مسافروں کو سفر سے گریز کی ہدایت

شدید بارش کے باعث جموں-سری نگر قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل، مسافروں کو سفر سے گریز کی ہدایت

22/07/2026
بڈگام میں سیلابی نالے میں بہہ جانے والے نو بیاہتا نوجوان کی لاش برآمد

بڈگام میں سیلابی نالے میں بہہ جانے والے نو بیاہتا نوجوان کی لاش برآمد

22/07/2026
سابق رکن اسمبلی شعیب نبی لون آج پی ڈی پی میں شامل ہوں گے

سابق رکن اسمبلی شعیب نبی لون آج پی ڈی پی میں شامل ہوں گے

22/07/2026
جموں و کشمیر پر قدرت کا قہر!

جموں و کشمیر پر قدرت کا قہر!

22/07/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »