امت نیوز ڈیسک //
راجوری کے درہل علاقے میں پرگل میں فوجی کیمپ کی باڑ کو کسی نے عبور کرنے کی کوشش کی،اسی دوران سکیوریٹی فورسیز اور عسکریت پسندوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا،جس کے جس نتیجے میں میں دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں جبکہ تین فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں
مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے راجوری کے درہل علاقے میں پرگل میں فوجی کیمپ کی باڑ کو کسی نے عبور کرنے کی کوشش کی، اسی دوران سکیوریٹی فورسیز اور عسکریت پسندوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا، جس کے جس نتیجے میں دو عسکریت پسند مارے گئے جبکہ تین فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
انکاؤنٹرجموں زون کے اے ڈی جی پی مکیش سنگھ کے مطابق درہل کے پولیس اسٹیشن سے تقریباً چھ کلو میٹر کے فاصلے پر یہ واقعہ پیش آیا ہے، مقام واقعہ پر اضافی فورس روانہ کی گئی ہیں۔
بڈگام تصادم ختم، تین عسکریت پسند ہلاکبتایاجارہا ہے راجوری سے 25 کلومیٹر دور واقع ایک فوجی کیمپ پر عسکریت پسندوں نے خود کش حملہ کیا، اس دوران دونوں عسکریت پسند مارے گئے ہیں، بھارتی فوجی اہلکار کے مطابق آپریشن ابھی جاری ہے۔
بھارتی فوجی اہلکار کے مطابق راجوری میں واقع فوجی کیمپ کے پاس دو عسکریت پسند حملہ کے فراق میں تھے کہ اسی دوران سکیورریٹی فورسیز اور عسکریت پسندوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا،اسی دوران دو نوں عسکریت پسند ہلاک جبکہ پانچ فوجی اہلکار زخمی ہوے ہیں۔