• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
افغانستان پر خطے میں بیک وقت دو بڑے اجلاس: انڈیا اور پاکستان افغان مسئلے پر ’ادھر ہم، اُدھر تم‘ کی پالیسی کیوں اپنائے ہوئے ہیں؟

امریکا کا افغان مرکزی بینک کے منجمد اثاثے جاری کرنے سے انکار

by امت ڈیسک
17/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(واشنگٹن) افغانستان پر طالبان کے قبضے کی پہلی سالگرہ پر جو بائیڈن انتظامیہ نے کابل میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ منجمد افغان فنڈز میں ساڑھے 3 ارب ڈالر جاری نہیں کرے گی۔

نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ امریکا اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ یہ رقم دہشت گردوں کے ہاتھ میں نہیں جائے گی، اس لیے اس نے اسے جلد جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے’۔

افغانستان کے لیے محکمہ خارجہ کے خصوصی نمائندے ٹام ویسٹ نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ ‘افغان مرکزی بینک میں سرمایے کی دوبارہ آمد کو ایک قریب المدت آپشن کے طور پر نہیں دیکھتے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کی جانب سے ‘القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو پناہ دینے سے دہشت گرد گروپوں کو فنڈز کی منتقلی کے حوالے سے ہمارے گہرے خدشات کو تقویت ملتی ہے۔’

قومی سلامتی کونسل (این ایس سی) کے ترجمان نے سی این این کو بتایا کہ افغان عوام کو فنڈز حاصل کرنے کی کوششوں میں ‘کوئی تبدیلی نہیں آئی’ لیکن ایمن الظواہری کی کابل میں موجودگی کا براہ راست اثر اس بات پر پڑا ہے کہ انتظامیہ طالبان کے ساتھ کیسے نمٹتی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے دوحہ معاہدے کی صریح خلاف ورزی کے حالیہ انکشافات طالبان کے ساتھ ہمارے معاملات میں نظر رکھنے کی اہمیت کو واضح کرتے ہیں، ان اثاثوں کے مستقبل کے بارے میں ہمارا نقطہ نظر اس حقیقت کی عکاسی کرتا رہے گا۔

نیویارک ٹائمز نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے ‘طالبان ملیشیا کے افغانستان پر قبضے کی ایک سال مکمل ہونے پر اور ایک امریکی ڈرون حملے میں ایمن الظواہری کی ہلاکت کے صرف دو ہفتے بعد فنڈز کے بارے میں اپنی پوزیشن کا خاکہ پیش کردیا’۔

ٹام ویسٹ نے نشاندہی کی کہ امریکی حکام نے مرکزی بینک کے ساتھ کئی مہینوں تک بات چیت کی کہ افغانستان کی معیشت کو کس طرح آگے بڑھایا جائے لیکن اس بات کی ٹھوس ضمانتیں حاصل نہیں کرسکے کہ یہ رقم دہشت گردوں کے ہاتھوں میں نہیں جائے گی۔

والا اسٹریٹ جنرل کے مطابق ٹام ویسٹ نے مزید کہا کہ ‘ہمیں یقین نہیں ہے کہ اس ادارے کے پاس ذمہ داری سے اثاثوں کا انتظام کرنے کے لیے حفاظتی انتظامات اور نگرانی موجود ہے اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ طالبان کی جانب سے القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو پناہ دینے سے دہشت گرد گروپوں کو فنڈز کی منتقلی کے حوالے سے ہمارے خدشات کو تقویت ملتی ہے۔’

محکمہ خارجہ کی ایک نیوز بریفنگ میں ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ انتظامیہ ایسے وقت میں افغانوں کی مدد کے لیے رقم استعمال کرنے کے متبادل طریقے تلاش کر رہی ہے جب لاکھوں افراد بھوک کے بڑھتے ہوئے بحران سے دوچار ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ نے نوٹ کیا کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے ایک سال بعد ‘بائیڈن انتظامیہ افغانستان کو بہت کم فائدہ ہے کیونکہ وہ ضرورت مند افغانوں کی مدد کرنے، امریکی اتحادیوں کو نکالنے اور ایک ایسی قوم میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے جہاں کبھی اس کا بے مثال اثر تھا’۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ امریکی حکام اب ‘قطر اور متحدہ عرب امارات سمیت اسلامی تنظیموں اور اقوام کے ساتھ کام کر رہے ہیں کیونکہ وہ طالبان حکومت پر اثر انداز ہونے کے لیے ان کے پاس موجود چند ٹولز یعنی پابندیوں، سفری پابندیوں اور ممکنہ سفارتی شناخت کے وعدے کا استعمال دہشت گرد حملوں کو روکنے، امریکا سے منسلک افغانوں کو ہجرت کرنے میں مدد دینے اور ایک امریکی یرغمالی کی بازیابی کی امید میں کرنا چاہتے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

تعلیمی سفر میں بستوں کا بوجھ

Next Post

جموں میں 2 گھروں سے 6نیم بوسیدہ لاشیں برآمد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

انڈونیشیا میں شرعی قوانین کے تحت جنسی تعلق اور شراب نوشی پر کوڑوں کی سزا

انڈونیشیا میں شرعی قوانین کے تحت جنسی تعلق اور شراب نوشی پر کوڑوں کی سزا

30/01/2026
سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
Next Post
جموں میں 2 گھروں سے 6نیم بوسیدہ لاشیں برآمد

جموں میں 2 گھروں سے 6نیم بوسیدہ لاشیں برآمد

شوپیان کے رانی پورہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری

شوپیان کے رانی پورہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری

شوپیان میں کمین گاہ تباہ، ہتھیار برآمد

شوپیان میں کمین گاہ تباہ، ہتھیار برآمد

کون بنے گا پاکستان کااگلا آرمی چیف؟

کون بنے گا پاکستان کااگلا آرمی چیف؟

ایل جی منوج سنہا نے آئی ٹی بی پی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا

ایل جی منوج سنہا نے آئی ٹی بی پی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »