امت نیوز ڈیسک //
برطانیہ کا ملکہ کے انتقال پر دس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ کی تدفین لندن برج آپریشن کے منصوبے کے تحت سر انجام پائے گی،ملکہ کے تابوت کو شاہی ٹرین پر سینٹ پینکراس ریلوے اسٹیشن لندن منتقل کیاجائے گا اور پھر ریلوے اسٹیشن سے تابوت بکنگھم پیلس لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آج برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹروں کو ملکہ الزبتھ کی طبیعت سے متعلق تشویش ہے اور انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے.