امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ ( جے کے ایل ایف) کے سر براہ یاسین ملک ، جو عسکری فنڈنگ معاملے میں دہلی کی تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، بدھ کو جموں کی ایک خصوصی عدالت میں آن لائن پیش ہوئے۔عدالت نے 20 ستمبر کو ملک کے پروڈکشن وارنٹ جیل حکام کو جاری کیے تھے۔
یاد رہے کہ ملک نے 1989 میں بہار بھارتی فضائیہ (IAF) اہلکاروں کے قتل اور روبیہ سعید کے اغوا سے متعلق دو مقدمات میں استغاثہ کے گواہوں سے جرح کرنے کے لیے ذاتی طور پر حاضر ہونے کی کوشش کی۔ تہاڑ جیل حکام نے مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایات کا حوالہ دیا اور عدالت کو بتایا کہ ملک کو ذاتی طور پر اس کے سامنے پیش نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت 23 نومبر کو آئی اے ایف اہلکاروں سے متعلق معاملے کی ساعت کرے گی ۔ استغاثہ کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل ایس کے بھٹ نے کہا کہ تہاڑ جیل سپر انٹلائٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملک کا جموں کا سفر ممکن نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سپر انٹنڈنٹ نے کہا کہ دہشت گردی کی فنڈنگ کیس میں ملک کی سزا سے متعلق ایک اپیل ہائی کورٹ کے سامنے زیر التوا ہے اور اسے تہاڑ جیل میں ہی رہنا ہے۔
بھٹ نے کہا، ” خصوصی جج نے درخواست قبول کر لی۔ سماعت کے دوران ملک عملی طور پر موجود تھے۔ اب انہیں در بد کل موڈ کے ذریعے استغاثہ کے گواہوں سے جرح کرنا ہو گی۔ بصورت دیگر ،اس کا جرح کا حق بند کر دیاجائے گا“۔
انہوں نے کہا کہ ایک گواہ نے ملک اور اس کے دوسرے ساتھیوں کی شناخت ان لوگوں کے طور پر کی جنہوں نے آئی اے ایف کے اہلکاروں کو مارے جانے کے وقت بندوقیں تان رکھی تھیں ۔ بھٹ نے کہا کہ اغوا کے مقدمہ کی ساعت جمعرات کو کی جائے گی۔ روبیہ سید کو طلب کیا گیا ہے ۔ وہ پیش ہو سکتی ہے ۔ ملک اس معاملے میں بھی ورچوئل طور پر موجود ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو منصفانہ ٹرائل دیا گیا ہے اور عدالت نے قانونی مدد کی پیشکش کی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ یادر ہے کہ مارچ 2020 میں خصوصی عدالت نے ملک اور چھ دیگر کے خلاف جنوری 1990 میں سری نگر کے راد پورہ میں خیار غیر مسلح IAF اہلکاروں کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں فرد جرم عائدکیا تھا۔۔










