• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نپور شرما کے خلاف بی جے پی کی اچانک کاروائی بین الاقوامی ردعمل کا اثر، عمرعبداللہ

نقشے پر لکیریں کھینچنے سے کشمیر اور کرگل کے رشتوں میں کمی نہیں آئے گی

by امت ڈیسک
31/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
کرگل: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہا کہ کشمیر اور کرگل کے درمیان جو رشتہ ہے وہ نقشے پر نقلی لکیریں کھینچنے سے کمزور نہیں ہوگا اور نہ ہی اس رشتے میں کبھی کوئی کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی دورائے نہیں کہ کتنی ہی لکیریں کیوں نہ کھینچی جائیں کشمیر اور کرگل کے لوگوں کو جدا نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے دراس میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔

ڈاک بنگلہ دراس میں انتظامیہ کی طرف سے نیشنل کانفرنس کو اجلاس منعقد کرنے کی اجازت نہ دینے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہاکہ ایسے اقدامات سے ہی حکمرانوں کی نیت کا پتہ چل جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے ایسے ہی اقدامات ہی یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ 5اگست 2019کے فیصلوں کو یہاں کے لوگوں کی حمایت حاصل نہیں تھی۔ کرگل اور لیہہ کو جموں و کشمیر سے الگ کرنے کے فیصلے سے اگر یہاں کے لوگ مطمئن ہوتے تو ہمارے پروگرام کو آسانی سے اجازت مل گئی ہوتی۔عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ 5اگست 2019 کے فیصلوں سے خوش نہیں، ہم جانتے ہیں آپ پر کیا گزر رہی ہے،ہم یہ بھی جانتے آپ کن حالات میں ہیں،کس طرح آپ کی ہر چیز کو نظرانداز کیا جارہا ہے،کس طرح آپ کے جذبات کی قدر نہیں ہورہی ہے۔ ہم جانتے ہیں آپ کی کہیں شنوائی نہیں ہوتی ہے لیکن ہم آپ کو نہیں بھولے ہیں، ایسا نہیں ہے کہ ہم آپ کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں، جب بھی اور جہاں بھی موقعہ ملتا ہے ہم آپ کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بے شک ڈاکٹر فاروق عبداللہ اورحسنین مسعودی آپ کے ممبر پارلیمنٹ نہیں ہیں لیکن جب بھی وہ پارلیمنٹ یا پارلیمنٹ کے باہر میں بات کرتے ہیں تو کرگل اور دراس کے لوگوں کی بات ضرور کرتے ہیں۔ آپ کے مشکلات کا ذکر ہوتا ہے اور کوشش کرتے ہیں کہ کہیں نہ کہیں ان کا سدباب ہو۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس وہ واحد عوامی نمائندہ جماعت ہے جس کی جڑیں تینوں خطوں میں پیوست ہیں ۔ انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ہر حال میں عوام کیساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور لوگوںکے دکھ سکھ میں پیش پیش رہیں۔ انہوں نے ورکروں پر روز دیا کہ وہ پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کریں اور اس عزم کر دہرایا کہ آگے جوبھی امتحانات آئیں گے ہم ان کا مل کر سامنا کریںگے۔ اس سے قبل دراس پہنچنے پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوںنے عمر عبداللہ کا گرمجوشی سے استقبال کیا ۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بدعنوانی میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا: ایل جی

Next Post

گجرات پُل سانحہ پر عالمی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
گجرات پُل سانحہ پر عالمی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

گجرات پُل سانحہ پر عالمی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

پاکستان دراندازوں کی پشت پناہی کر رہا ہے:دلباغ سنگھ

پاکستان دراندازوں کی پشت پناہی کر رہا ہے:دلباغ سنگھ

ہوٹل انتظامیہ نے کوہلی سے مانگی معافی، ملازم کو کیا برطرف

ہوٹل انتظامیہ نے کوہلی سے مانگی معافی، ملازم کو کیا برطرف

برازیل کے صدارتی انتخابات میں صدر کو شکست، بائیں بازو کے لولا ڈی سلوا جیت گئے

برازیل کے صدارتی انتخابات میں صدر کو شکست، بائیں بازو کے لولا ڈی سلوا جیت گئے

بھارت نے کبھی جنگ کو پہلا آپشن نہیں سمجھا: مودی

بھارت کو کمزور کرنے کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا:مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »