• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں کشمیری طالب علم پر حملہ، ایف آئی آر درج

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں کشمیری طالب علم پر حملہ، ایف آئی آر درج

by امت ڈیسک
17/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ندیم ترین ہال میں گزشتہ روز کرکٹ میچ کے دوران ہنگامہ ہونے کے بعد شدید زخمی کشمیر سے تعلق رکھنے والے بی ٹیک کے طالب علم ساجد احمد کی اب حالت بہتر بتائی جا رہی ہے تاہم حملہ کرنے والے طالب علم شوبھت کے خلاف ایف آئی آر درج کا اندراج کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلباء کے رہائشی ہال ندیم ترین میں کرکٹ میچ کے دوران دو طلباء کے درمیان لڑائی ہوگئی تھی جس میں کشمیر کے ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والے بی ٹیک کے طالب علم ساجد احمد پر ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے طالب علم شوبھت نے حملہ کر دیا تھا جس میں ساجد شدید زخمی ہوگیا اور اسے علاج کے لئے اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے آئی سی یو میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد گزشتہ شب ساجد کی حمایت اور اسے انصاف دلانے کے لیے اے ایم یو طلبہ نے بڑی تعداد میں اکٹھا ہو کر احتجاج کیا تھا۔اس معاملے میں یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے ٹیلی فون پر اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ‘آج یونیورسٹی رجسٹرار محمد عمران اور میں خود ساجد کو دیکھنے ہسپتال گئے تھے۔ فی الحال ساجد کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے، کل بھی اس کا سی ٹی اسکین ہوا تھا اور دوبارہ سی ٹی اسکین کروایا جائے گا۔ پراکٹر محمد وسیم نے مزید بتایا یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈاکٹروں سے کہا ہے کہ ساجد کو بہتر سے بہتر علاج مہیا کروایا جائے گا۔

ساجد کے زخمی ہونے کے بعد طلبہ نے اپنے مطالبات کو لے کر یونیورسٹی کے سینٹنری گیٹ (باب صدی) کو بند کر کے دیر رات تک احتجاج کیا جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے حملہ کرنے والے طالب علم شوبھت کو معطل کردیا تھا اور اس کو پولیس کے حوالے کر کے ایف آئی آر درج کروادی گئی تھی۔

اس معاملے میں علی گڑھ کے سرکل آفیسر شیوتابھ پانڈے نے بتایا حملہ کرنے والے طالب علم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ روز طلباء کی لڑائی اور احتجاج کے پیش نظر کسی بھی ناخوش گوار واقعہ سے بچنے کے لیے علیگڑھ انتظامیہ نے یونیورسٹی کے باب سید اور باب صدی پر بڑی تعداد میں پولیس کو تعینات کروا دیا ہے۔

اطلاع کے مطابق گزشتہ روز کے بعد آج بھی کشمیر سے تعلق رکھنے والے اے ایم یو کے سینئر طلباء کی میٹنگ ہوئی جس میں فی الحال کسی طرح کے مطالبات سامنے نہیں آئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلباء پر حملہ کرنے والے شوبھت کو یونیورسٹی سے خارج(رسٹی کیٹ) کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ کچھ سینiئر کشمیری طلباء کا کہنا ہے ہماری اپنی ذاتی رائے اور مطالبات کیا ہوگا خود ساجد ہی بتائے گا وہ کیا چاہتا ہے اس کے کیا مطالبات ہیں.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گیانوپی مسجد معاملے میں مسلم فریق کی درخواست مسترد

Next Post

حکومت نے جواب دینے میں ناکامی پر 586 یونٹوں کی زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کردی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

01/02/2026
جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
Next Post
حکومت نے جواب دینے میں ناکامی پر 586 یونٹوں کی زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کردی

حکومت نے جواب دینے میں ناکامی پر 586 یونٹوں کی زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کردی

کشمیر ی عوام نے دہائیوں تک بہت نقصان اٹھایا ہے اور اب انہیں ہمدردی اور مدد کی ضرورت: کرن رجیجو

کشمیر ی عوام نے دہائیوں تک بہت نقصان اٹھایا ہے اور اب انہیں ہمدردی اور مدد کی ضرورت: کرن رجیجو

سری نگر پولیس نے کیا 3 گھنٹوں کے اندر چوری کا بڑامعمہ حل، خاتون سمیت 7چوراور2سونار گرفتار

سری نگر پولیس نے کیا 3 گھنٹوں کے اندر چوری کا بڑامعمہ حل، خاتون سمیت 7چوراور2سونار گرفتار

علمگری بازار سرینگر میں آتشزدگی کی ہولناک واردات 2 مکان خاکستر

علمگری بازار سرینگر میں آتشزدگی کی ہولناک واردات 2 مکان خاکستر

کندھے سے کندھا ملا کر اور متحدہ ہوکر سازشوں کا مقابلہ کرنا ضروری: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

کندھے سے کندھا ملا کر اور متحدہ ہوکر سازشوں کا مقابلہ کرنا ضروری: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »