امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر پر دیش کانگریس کے صدر وقار رسول کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں بھارت جوڑو یا ترا کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی جنوری کے اواخر میں یہاں آرہے ہیں وہ لکھن پور سے کشمیر پیدل یا ترا کریں گے۔ موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا: راہل گاندھی جنوری کے او خر میں یہاں آرہے ہیں وہ لکھن پور سے کشمیر پیدل آ رہے ہیں یہاں بھارت جوڑ و یا ترا کی اختتامی سمجھا ہو گی جس کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے’۔ ن کا کہناتھاکہ ہم تمام سکولر پارٹیوں میں اس سبھا میں استقبال کرتے ہیں جو بے روزگاری و غیر کے خلاف لڑنا چاہتی ہیں۔ مسٹر رسول نے کہا کہ جموں کشمیر کے لوگ مسلسل کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس سونیا گاندھی، راہل گاندھی کی قیادت میں دن بدن مضبوط ہو رہی ہے اور لوگ اس پارٹی کے ساتھ مسلسل جڑا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا: ‘بی جے پی سیاسی بنیادوں پر لوگوں کو ایوارڈس سے سر فراز کرتی
وقار رسول نے کہا کہ ہر ایوارڈ کی اپنی اہمیت ہوتی ہے کوئی ایوارڈ چھوٹا یا برانہیں ہوتا۔(یو این آئی)









