امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کی صبح بارہمولہ ضلع میں 1 اور پلوامہ ضلع میں 4 منشیات فروشوں کو منشیات سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
جموں و کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق پولیس نے ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں ایک خاتون منشیات فروش کو 10 گرام براؤن شگر سمیت گرفتا کیا، جس کے بعد پولیس نے پولیس اسٹیشن اوڑی میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
ادھر پلوامہ پولیس نے بھی لیتر علاقے میں ایک آٹو لوڈ کیرئیر میں ایک خاتون سمیت چار افراد کو گرفتار کیا، پولیس کے مطابق یہ تمام افراد منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہے جن کے قبضے سے 5 گرام براؤن شگر اور 350 چرس برآمد ہوا ہے، جس کے بعد پولیس اسٹیشن لیتر میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
جموں و کشمیر میں 5 منشیات فروش ممنوعہ مادہ سمیت گرفتار
ادھر پولیس نے منشیات کا قلعہ قمہ کرنے کے لئے لوگوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔








