امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے نارکارہ علاقے میں منگل کی شام ایک شخص کو سسرالیوں کے ذریعہ مبینہ طور پر حملہ کرنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، ایک شخص کی شناخت زبیر احمد گنائی ولد محمد شعبان گنائی ، ساکنہ نارکارہ بڈگام کے طور پر کی گئی، جس پر سسرالیوں نے نارکارہ میں حملہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ زبیر کو گردن میں چوٹیں آئی ہیں اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی حالت ‘مستحکم’ بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ (کے ڈی سی)










