امت نیوز ڈیسک//
جموں و کشمیر وقف بورڈ نے منگل کے روز کہا ہے کہ اس سال عید الفطر کی نماز عید گاہ سرینگر میں ادا کی جائے گی۔
جموں و کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین سالوں کے دوران تاریخی عید گاہ سرینگر میں کوئی بھی نماز ادا نہیں کی گئی اور اس سال وقف بورڈ کا کہنا ہے کہ تین سالوں میں پہلی بار یہاں پر باجماعت عید کی نماز ادا کیے جانے کا امکان ہے۔
جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے رمضان المبارک کے اختتام کے بعد نماز باجماعت ادا کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد عید گاہ سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اگر موسم نے اجازت دی تو اس سال نماز باجماعت عید گاہ میں ادا کی جائے گی۔
انہوں نے کہا نماز عید کے لئے تمام انتظامات کئے جائیں گے تاکہ نماز آسانی سے ادا کی جاسکے۔







