رامبن میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کا پردہ فاش، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد: پولیس*

رامبن، 05 اپریل: سیکورٹی فورسز نے بدھ کو کہا کہ انہوں نے رامبن ضلع کے کھاری جملوان جنگلاتی علاقے میں جنگجوؤں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا، جس کے نتیجے میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ کھری کے دور افتادہ پہاڑی اور جنگلاتی علاقے میں اسلحہ، گولہ بارود اور متعلقہ مواد کے ذخیرے کی موجودگی کے بارے میں قابل اعتماد ذرائع سے اطلاع ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان پٹ پر تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا گیا اور مشتبہ ٹھکانوں کی تلاشی لی گئی جو شام تک جاری رہی، اس دوران موقع سے اسلحہ اور گولہ بارود سمیت دیگر چیزیں برآمد کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ برآمد ہونے والوں میں 256 7.62 ایم ایم کارتوس، 36 7.62 ایم ایم کے خالی کارتوس، 5 اے کے 47 میگزین، 34 9 ایم ایم کارتوس اور دیگر مواد شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر نمبر 77/2023 سیکشن 7/25 آرمس ایکٹ اور سیکشن 4 دھماکہ خیز مواد ایکٹ کے تحت P/S بانہال میں درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہے۔




