• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عالمی یوم صحت، اچھی صحت زندگی کی سب سے بڑی ضرورت

عالمی یوم صحت، اچھی صحت زندگی کی سب سے بڑی ضرورت

by امت ڈیسک
07/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ہماری زندگی کے معیار کے تعین میں صحت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے لوگ ہمیشہ ‘ہیلتھ از ویلتھ’ کا جملہ استعمال کرتے ہیں۔ صحت کا عالمی دن ہر سال 7 اپریل کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے تاکہ صحت کی اہمیت اور معیار زندگی کے بارے میں بیداری پھیلائی جا سکے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا قیام 7 اپریل 1948 میں صحت کو فروغ دینے، کمزوروں کی خدمت اور دنیا کو محفوظ رکھنے کے لیے عمل میں آیا تھا۔

صحت کا عالمی دن لوگوں کو معیاری زندگی گزارنے، اپنی صحت کا خیال رکھنے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ یوم صحت کو سرکاری تنظیموں کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری تنظیموں نے بھی تسلیم کیا ہے، جو صحت عامہ کے مسائل میں دلچسپی رکھتی ہیں۔سنہ 2023 میں صحت کا عالمی دن ‘صحت سب کے لیے (ہیلتھ فار آل)’ تھیم کے طور پر منایا جائے گا۔ عالمی یوم صحت منانے کے مختلف طریقوں میں سے، اپنی صحت کے بارے میں چوکنا رہنا اس ایونٹ کا سینٹر ہے۔ صحت مند زندگی کی اہمیت سے متعلق لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے مختلف تنظیمیں تعلیمی مہمات اور ورکشاپس کا انعقاد کرتی ہیں۔ حکومتی ادارے لوگوں کو صحت مند زندگی اور بیماریوں سے پاک معاشرے کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے مفت ہیلتھ چیک اپ کا بھی انعقاد کرتے ہیں۔دسمبر 1945 میں برازیل اور چین نے ایک ہمہ گیر اور آزاد بین الاقوامی صحت تنظیم کے قیام کی تجویز پیش کی تھی۔ اس کے بعد جولائی 1946 میں نیویارک میں اس تجویز کو منظور کیا گیا تھا اور سات اپریل 1948 کو 61 ممالک نے این جی او کے قیام کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیا تھا۔ یہ دن سب سے پہلے سنہ 1949 میں 22 جولائی کو منایا گیا تھا، لیکن بعد میں اس تاریخ کو بدل کر 7 اپریل کردیا گیا تھا، ٹھیک اسی دن جس دن ڈبلیو ایچ او کو سرکاری طور پر قائم کیا گیا تھا لہذا سنہ 1950 کو اس دن کو پہلی بار سرکاری طور پر منایا گیا تھا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق ، ‘عالمی یوم صحت کا مقصد ایک مخصوص صحت کے موضوع کے بارے میں عالمی سطح پر شعور اجاگر کرنا ہے’۔(ای ٹی وی بھارت)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پلوامہ:کانگریس کے ضلعی صدر نے پارٹی کے عہدے اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

Next Post

رمضان المبارک کے دوران بجلی کی بے قاعدگی سے کشمیر کے لوگ پریشان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
رمضان المبارک کے دوران بجلی کی بے قاعدگی سے کشمیر کے لوگ پریشان

رمضان المبارک کے دوران بجلی کی بے قاعدگی سے کشمیر کے لوگ پریشان

بھارت اور چین 2023 میں عالمی اقتصادی ترقی کا نصف حصہ لیں گے۔ آئی ایم ایف کے سربراہ

بھارت اور چین 2023 میں عالمی اقتصادی ترقی کا نصف حصہ لیں گے۔ آئی ایم ایف کے سربراہ

فنانس سکریٹری کی قیادت والی پینل NPS کے تحت زیادہ پنشن کے لیے اقدامات تجویز کرے گا

فنانس سکریٹری کی قیادت والی پینل NPS کے تحت زیادہ پنشن کے لیے اقدامات تجویز کرے گا

بھاجپاحکومت میں امیر مزید امیر اور غریب مزید غریب ہوتا جا رہا ہے: کپل سبل

بھاجپاحکومت میں امیر مزید امیر اور غریب مزید غریب ہوتا جا رہا ہے: کپل سبل

این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں میں تاریخ کو حذف کرنا گمراہ کن: CPI(M)

این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں میں تاریخ کو حذف کرنا گمراہ کن: CPI(M)

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »