• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امسال عیدگاہ میں نماز عید نہیں ہوگی:رپورٹ

امسال عیدگاہ میں نماز عید نہیں ہوگی:رپورٹ

by امت ڈیسک
12/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر :جہاں ایک طرف جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے رواں برس سرینگر کے تاریخی عیدگاہ میں نماز عید کا اہتمام کیے جانے کی یقین دہانی کی وہیں سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ’’عید گاہ میں نماز کا اہتمام کرنا ممکن نہیں۔‘‘

حکام کا کہنا ہے کہ ’’سیکورتی کلیرنس‘‘ نہ ملنے کی وجہ سے عیدگاہ میں نماز عید کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ادھر، اس حوالہ سے ابھی تک وقت بورڈ چیئرپرسن کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پولیس کے ایک سینئر افسر کا کہنا تھا کہ ’’تاریخی عیدگاہ سرینگر میں امسال عید نماز کا اہتمام بالکل بھی ممکن نہیں ہے۔ سیکورٹی جائزے سے معلوم ہوتا ہےکہ اس علاقے میں بعد نماز (عید) شر پسند عناصر حالات خراب کر سکتے ہیں۔ ماضی قریب میں عیدگاہ کے قریب ہی ایک بنکر پر گرینیڈ حملہ ہوا، پتھر بازی کا واقعہ اور پیٹرول بم بھی پھینکے گئے ہیں۔‘‘پولیس افسرا کا مزید کہنا ہے کہ ’’وہ (عیدگاہ کا) علاقہ حساس ہے اور عید کے بعد لوگوں کا ہجوم ہوگا اور اس کا فائدہ شر پسند عناصر اٹھا سکتے ہیں۔ ہم کسی بھی قیمت پر وہاں نماز عید ادا کرنے جانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔‘‘ وہیں جموں و کشمیر انتظامیہ کے ایک سینئر افسر کا کہنا تھا کہ ’’ہماری اور وقف بورڈ کی کوئی بھی میٹنگ نہیں ہوئی ہے۔ جب سیکورتی کلیئرنس نہیں ہے تو عید گاہ میں نماز کی اجازت کیونکر دی جا سکتی ہے۔‘‘درخشاں اندرابی کا نام لیے گئے بغیر انہوں نے کہا کہ ’’لوگ سیاست کر سکتے ہیں، اُن کو کوئی نہیں روک سکتا لیکن ہم عوام کی جانیں خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔ رواں برس عید گاہ میں نماز نہیں ادا کی جائے گی۔‘‘

قابل ذکر ہے کی 2019 سے قبل عیدگاہ میں نماز عید کے تعلق سے تمام انتظامات انجمن اوقاف جامع مسجد کے زیر نگرانی انجام دئیے جاتے رہے ہیں جبکہ عید الفطر اور عید الاضحی کے موقع پر میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نماز عید کا خطبہ انجام دیتے اور بقعہ عالیہ حضرت خواجہ بہاؤ الدین نقشبند کے امام و خطیب پروفیسر سید محمد طیب کاملی نماز پڑھاتے تھے۔دلچسپ بات ہے کہ جہاں وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے دعویٰ کیا تھا کہ ’’تاریخی عید گاہ میں موسم ٹھیک رہنے کی صورت میں رواں برس عید نماز کا اہتمام ہوگا اور اس کے لیے وقف کی جانب سے صفائی ستھرائی کا کام بہت جلد شروع کیا جائے گا۔‘‘

وہیں گزشتہ روز انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے حسب معمول مختلف نمازوں کے اوقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’جمعۃ الوداع کے روز نماز دو بجے انجام دی جائے گی، شب قدر کے موقع پر نماز عشاء ساڑھے دس بجے اور حسب سابق نماز عید تاریخی عیدگاہ سرینگر میں دس بجے ادا کی جائیگی۔ موسم خراب ہونے کی صورت میں وقت مقرہ پر عید کی نماز جامع مسجد میں ادا کی جائیگی۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

میانمار میں فوج کے فضائی حملوں میں بچوں سمیت 100 افراد ہلاک

Next Post

گجراتی ٹھگ کے مکان سے جعلی اسٹامپ پیپر برآمد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
Next Post
گجراتی ٹھگ کے مکان سے جعلی اسٹامپ پیپر برآمد

گجراتی ٹھگ کے مکان سے جعلی اسٹامپ پیپر برآمد

ڈی سی اننت ناگ نے یاترا ٹرانزٹ کیمپس کا معائنہ کیا*

ڈی سی اننت ناگ نے یاترا ٹرانزٹ کیمپس کا معائنہ کیا*

*سامبہ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر تیز دھار ہتھیار سے بیٹے کو قتل، بیوی اور بیٹی کو زخمی کردیا*

*سامبہ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر تیز دھار ہتھیار سے بیٹے کو قتل، بیوی اور بیٹی کو زخمی کردیا*

انجمن اوقاف جامع مسجد کا حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ کو شاندار خراج عقیدت

انجمن اوقاف جامع مسجد کا حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ کو شاندار خراج عقیدت

ٹوئٹر نے بیس اپریل کے بعد سے بلو ٹِک ہٹانے کا اعلان کردیا

ٹوئٹر نے بیس اپریل کے بعد سے بلو ٹِک ہٹانے کا اعلان کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »