امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 14 مئی: سری نگر کے نورا اسپتال کے قریب اتوار کو کپواڑہ کے ایک رہائشی کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی۔
ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اس شخص کی شناخت ظہور احمد لون ولد فاروق احمد لون ساکنہ بدنمبلی گاؤں کپواڑہ کے طور پر ہوئی جب وہ نورا اسپتال کے قریب بجلی کے کھمبے پر پینٹنگ کر رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اسے علاج کے لیے جے وی سی اسپتال بمنہ لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔









