امت نیوز ڈیسک //
6 جون//سری نگر میں چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں اسکول پرنسپل کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ضلع سری نگر میں چھیڑ چھاڑ کے ایک معاملے میں ایک اسکول پرنسپل کو گرفتار کیا گیا ہے۔ شبیر احمد میر ولد غلام رسول میر کو گرفتار کیا ہے۔
زڈی بل، سری نگر کے رہائشی شبیر گورنمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول گنڈ ہسی بھٹ میں بطور پرنسپل تعینات ہیں۔
سرینگر پولیس کے مطابق متعلقہ دفعات کے تحت شالہ ٹینگ پولیس تھانے میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔