• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
قربانی کے ایام میں ایس ایم سی کھالیں جمع کرے گی

قربانی کے ایام میں ایس ایم سی کھالیں جمع کرے گی

by امت ڈیسک
28/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر) :عید الاضحی کے ایام میں قربانی کے جانوروں کی کھال کو معقول طور سے ٹھکانے لگانے کے لئے سرینگر میونسپل کارپوریشن نے شہر میں 104 گاڑیوں کو قربانی کے جانوروں کی کھال وغیرہ جمع کرنے کے لیے مستعد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرینگر مونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے میئر جنید متو نے ایس ایم سی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’شہروں کو ان گاڑیوں کا استعمال کرنا چاہئے تاکہ سڑکوں کے کنارے یا ندی نالوں میں کھالوں اور ہڈیوں کو نہ پھینکا جائے۔‘‘ یاد رہے کہ بر صغیر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی 29 جون یعنی جمعرات کو عیدالاضحی منائی جائے گی۔

ایس ایم سی میئر نے کہا کہ ’’جو شہری کھالوں کو سڑکوں اور ندی نالوں میں پھینکے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی انجام دی جائے گی۔ ‘‘ غور طلب ہے کہ گزشتہ برس عید الاضحی کے ایام میں ایس ایم سی نے قربانی کے جانوروں کی کھال اور ہڈیوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے شہر میں کوئی سہولت دستیاب نہیں رکھی تھی جس کے باعث شہری سڑکوں کے کناروں اور ندی نالوں پر کھال وغیرہ پھینکنے پر مجبور ہوئے تھے۔ اس وقت ایس ایم سی کی کافی تنقید کی گئی تھی۔ تاہم ایس ایم سی نے رواں برس گاڑیاں دستیاب رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جن کے ذریعے شہر کے ہر وارڈ میں گھر گھر جاکر ان کھالوں کو جمع کیا جائے گا۔جنید متو نے بتایا کہ ’’ایس ایم سی نے گاڑیوں کے ڈرائیورز کے نمبرات مقامی اخباروں میں شائع کئے ہیں جن پر لوگ ان سے رابطہ کر سکتے ہیں اور اپنے وارڈ کی صفائی کو یقینی بنائیں گے۔‘‘ ڈل جھیل میں گاڑی نہ پہنچنے کے پیش نظر جنید متو نے کہا کہ ’’جھیل میں آباد بستیوں کو صاف رکھنے کے لئے شکارہ کا استعمال ہوگا جس سے کھال وغیرہ وہاں سے لاکر گاڑیوں میں لدی جائیں گی۔‘‘

جنید متو نے مزید بتایا کہ شہر میں پینے کا پانی دستیاب رکھنے کے لئے انہوں محکمہ جل شکتی اور متعلقہ افسران کے ساتھ جائزہ لیا ہے اور شہر میں پانی کے ٹینکر دستیاب رکھنے کی ہدایات دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل جی منوج سنہا سے انہوں نے گزارش کی ہے کہ گاندربل میں پن بجلی پروجیکٹ کو کچھ ہفتوں کے لئے بند کیا جائے تاکہ شہر میں پانی کی معقول سپلائی دستیاب رہے۔واضح رہے کہ شہر سرینگر کو ضلع گاندربل سے پینے کا پانی سپلائی کیا جاتا ہے جو اسی ضلع میں واقع رنگوئل واٹر سپلائی اسکیم میں فلٹر ہوکر شہر میں پہنچایا جاتا ہے۔ جنید متو نے کہا کہ گاندربل پن بجلی پروجیکٹ اگر کچھ ہفتوں کے لئے بند کیا جائے گا تو شہر میں پانی کی سپلائی میں اضافہ ہوگا۔ ایس ایم سی مئیر نے مزید کہا کہ شہر میں بیشتر سڑکوں کی مرمت کی جا چکی ہے اور جن سڑکوں میں گڑھے موجود ہیں انکی مرمت کا سلسلہ جاری ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اے ڈی جی پی کشمیر نے پنجترنی، امرناتھ گپھا کا دورہ کیا

Next Post

رواں برس حج ادا کرنے والے سب سے کم عمر حاجی کی تصاویر وائرل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
رواں برس حج ادا کرنے والے سب سے کم عمر حاجی کی تصاویر وائرل

رواں برس حج ادا کرنے والے سب سے کم عمر حاجی کی تصاویر وائرل

وقف، غیر اوقاف جائیداد کی نشاندہی کے لیے ضلع کمیٹیاں تشکیل

سرینگر عیدگاہ میں نماز عید پر پابندی

کشمیر میں عید الاضحی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے

کشمیر میں عید الاضحی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے

صدر جمہوریہ، وزیراعظم اور دیگر لیڈران نے کی عید مبارک پیش

صدر جمہوریہ، وزیراعظم اور دیگر لیڈران نے کی عید مبارک پیش

یاتریوں کا پہلا قافلہ جموں سے روانہ

یاتریوں کا پہلا قافلہ جموں سے روانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »