• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سرینگر میں تین دہائیوں بعد آٹھ محرم کا جلوس نکالا گیا

سرینگر میں تین دہائیوں بعد آٹھ محرم کا جلوس نکالا گیا

by امت ڈیسک
27/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں و کشمیر انتظامیہ نے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آٹھ محرم کے جلوس کو باضابطہ طور پر نکالنے کی مشروط اجازت دے دی ہے جس کے پیش نظر آج شیعہ آبادی کی طرف سے دو گھنٹے کا جلوس نکالا گیا۔ یہ جلوس سرینگر کے گرو بازار سے ڈلگیٹ تک صبح چھ بجے سے آٹھ بجے کے درمیان نکالا گیا جس کے لیے انتظامیہ نے سکیورٹی کے انتظامات کیے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ سنہ 1989 میں عسکریت پسندی شروع ہونے کے بعد سرینگر میں آٹھ اور دس محرم کے جلوسوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ البتہ سرینگر ضلع کے مجسٹریٹ نے اس جلوس کی مشروط اجازت دیتے ہوئے شعیہ آبادی کو امن و امان برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔ گذشتہ چند روز سے شیعہ برادری کے رہنماؤں نے انتظامیہ سے آٹھ اور دس محرم کے جلوسوں کو نکالنے کی اجازت دینے کے لیے کئی اجلاس کیے جس کے بعد انتظامیہ نے آج یہ تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا شیعہ آبادی نے خیر مقدم کیا ہے۔ البتہ لوگوں نے دس محرم کے جلوس کو بھی نکالنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
آج کے جلوس کے دوران سکیورٹی بندو بست سے متعلق کشمیر زون کے پولیس اے ڈی جی پی وجے کمار نے گذشتہ روز پولیس کے متعلقہ افسران اور نیم فوجی افسران کے ساتھ اہم میٹنگ کی تھی۔ اس موقعے پر انہوں نے گرو بازار سے لے کر ڈلگیت تک سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی، حفاظتی اقدامات، ٹریفک مینجمنٹ وغیرہ پر مختلف ہدایات دیے۔

سرینگر میں آج کے جلوس میں ہزاروں شعیہ عزاداروں نے شرکت کی۔ یہ عزادار سرینگر ضلع اور مختلف اضلاع سے آئے ہوئے تھے۔ جلوس میں شرکت کرنے پر انہوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ اس جلوس کو نکالنے کے سلسلے میں شیعہ رہنماؤں نے جہاں صوبائی کمشنر اور پولیس کے افسران کے ساتھ بھی میٹنگ کی تھی، وہیں ایل جی اور چیف سیکرٹری کے ساتھ بھی ان کی آخری میٹنگ ہوئی تھی جس میں شیعہ رہنما عمران انصاری نے چیف سیکرٹری پر الزامات عائد کیے تھے۔ عمران انصاری نے اس اجلاس سے واک آؤٹ کیا تھا اور انتظامیہ کے ساتھ ناراضگی ظاہر کی تھی۔ تاہم انہوں گذشتہ روز اس کا دبے الفاظ میں خیر مقدم کیا اور اس جلوس میں شامل ہونے والے عزاداروں کو امن و ماں برقرار رکھنے کی تلقین کی۔

آج کے جلوس کی اجازت دینا جموں کشمیر ایل جی انتظامیہ کے لیے ایک طرح سے کامیابی بھی ہے، کیونکہ اس سے وہ کشمیر میں بہتر امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے کے طور پر پیش کریں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نوراتری کی وجہ سے ایک دن قبل ہندوستان وپاکستان کا میچ ہو سکتاہے

Next Post

سری نگر میں زائد از 3 دہائیوں کے بعد پہلی بار محرم جلوس پر امن طریقے سے بر آمد ہوا:منوج سنہا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
سری نگر میں زائد از 3 دہائیوں کے بعد پہلی بار محرم جلوس پر امن طریقے سے بر آمد ہوا:منوج سنہا

سری نگر میں زائد از 3 دہائیوں کے بعد پہلی بار محرم جلوس پر امن طریقے سے بر آمد ہوا:منوج سنہا

اونتی پورہ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان از جان، دوسرا زخمی

اونتی پورہ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان از جان، دوسرا زخمی

اپوزیش اتحاد ‘انڈیا’ کا ایک وفد منی پور کا دورہ کرے گا

اپوزیش اتحاد 'انڈیا' کا ایک وفد منی پور کا دورہ کرے گا

موجودہ حکومت 13 جولائی کو مذہب کے ترازو میں تول رہی ہے: عمر عبداللہ

میر واعظ عمر فاروق مذہبی رہنما ہیں انہیں رہا کیا جائے : عمر عبداللہ

ہنگامہ آرائی کے درمیان لوک سبھا میں دو بل پاس

ہنگامہ آرائی کے درمیان لوک سبھا میں دو بل پاس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »