امت نیوز ڈیسک //
کولگام ضلع میں کل شام سے ایک فوجی اہلکار پراسرار حالات میں لاپتہ ہو گیا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ فوجی اہلکار جو کل گھر آیا تھا پراسرار حالات میں لاپتہ ہوگیا۔
افسر نے بتایا کہ اس کی شناخت آشتہل کولگام کے رہنے والے جاوید احمد کے طور پر کی گئی ہے اور وہ لداخ میں تعینات تھا۔
افسر نے مزید کہا کہ لاپتہ فوجی کا سراغ لگانے کے لیے پورے علاقے میں تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے۔