• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دفعہ 370 کی سماعت : سپریم کورٹ آخری امید : محبوبہ مفتی

دفعہ 370 کی سماعت : سپریم کورٹ آخری امید : محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
02/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے دفعہ 370 کی منسوخی پر سماعت کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’’سپریم کورٹ ہی ملک میں لوگوں کی آخری امید ہے کیونکہ حکمران جماعت بی جے پی نے تمام اداروں کو اپنی طاقت سے دبا کر رکھا ہے۔‘‘ سرینگر میں پی ڈی پی کے صدر دفتر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’’سپریم کورٹ کو آئین اور ملک کی جمہوریت کی لاج رکھنی چاہئے اور آئین کے مطابق دفعہ 370 کی منسوخی پر فیصلہ صادر کرنا چاہئے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ – جو کہ (جموں و کشمیر کے باشندوں کی) آخری امید ہے – کو چاہئے کہ آئین کی پاسداری کرے نہ کہ بی جے پی کے ایجنڈے کے مطابق فیصلہ سنائے۔ یاد رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر بیس عرضیوں کی ایک ساتھ آج سے سماعت شروع ہوئی ہے جو روزانہ چلیں گیں۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ ان عرضیوں پر سماعت کی تاریخ دو اگست یعنی آج مقرر کی تھی۔ یہ سماعت پیر اور جمعہ کے بغیر ہر روز چلیں گی جب تک کہ اس اہم معاملے پر حتمی فیصلہ سنایا جائے گا۔

محبوبہ مفتی نے سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جس طرح بی جے پی ملک میں نفرت اور مذہبی تناؤ کو سیاسی اغراض کے لئے تقویت دے رہی ہے اس صورتحال میں سپریم کورٹ ہی آخری امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی پور سے لے کر ہریانہ میں جو مذہبی بگاڑ کی آگ لگائی جا رہی ہے سپریم کورٹ کو اسکا نوٹس لینا چاہئے۔ اس سے قبل نیشنل کانفرنس کے صدر عمر عبد اللہ نے دلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ جموں کشمیر کے عوام کے حق میں دفعہ 370 کی بحالی پر فیصلہ صادر کرے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیر میں پھیپھڑوں کے کینسر کے کیسز میں اضافہ، گذشتہ پانچ برس میں پانچ ہزار سے زیادہ کیسز

Next Post

ورلڈ کپ:ہند ۔ پاک میچ کی تاریخ تبدیل،14 اکتوبرکو ہوگا مقابلہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
ورلڈ کپ:ہند ۔ پاک میچ کی تاریخ تبدیل،14 اکتوبرکو ہوگا مقابلہ

ورلڈ کپ:ہند ۔ پاک میچ کی تاریخ تبدیل،14 اکتوبرکو ہوگا مقابلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست مذاکرات کا خیرمقدم کریں گے:امریکہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست مذاکرات کا خیرمقدم کریں گے:امریکہ

نوح میں تشدد جاری، دو مذہبی مقامات پر آتشزدگی، پانچ اگست تک انٹرنیٹ بند

نوح میں تشدد جاری، دو مذہبی مقامات پر آتشزدگی، پانچ اگست تک انٹرنیٹ بند

‘ ہمیں دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف ریلی کرنے کی اجازت دی جائے’:پی ڈی پی

' ہمیں دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف ریلی کرنے کی اجازت دی جائے':پی ڈی پی

بارہمولہ میں چوری کا معاملہ حل، دو گرفتار، مسروقہ زیورات برآمد

بارہمولہ میں چوری کا معاملہ حل، دو گرفتار، مسروقہ زیورات برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »