• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پیر پنچال میں تین عسکریت پسند گروپ سرگرم:اے ڈی جی پی

پیر پنچال میں تین عسکریت پسند گروپ سرگرم:اے ڈی جی پی

by امت ڈیسک
06/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
راجوری: ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ نے بتایا کہ راجوری کے جنگلی علاقے میں آپریشن جاری ہے اور اب تک ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا، جبکہ دوسرے کی تلاش ہنوز جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیر پنچال میں دو سے تین گروپ سرگرم ہیں جن کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے۔جی او سی نے اس موقع پر کہا کہ مقامی لوگوں کے تعاون سے ہی سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے منصوبوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔ان باتوں کا اظہار پولیس اور فوج کے سینیئر آفیسران نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

اے ڈی جی پی جموں نے کہا کہ ہفتے کے روز پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ راجوری کے کھواس علاقے میں عسکریت پسند چھپے بیٹھے ہیں۔پولیس اور فوج نے جوں ہی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کی ۔ان کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک عدم شناخت عسکریت پسند مارا گیا ہے۔مہلوک عسکریت پسند کے قبضے سے پاکستانی اشیاء برآمد ہوئی ہے جس سے یہ باور ہوتا ہے کہ عسکریت پسند پاکستان کا رہنے والا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگلی علاقے میں ایک اور عسکریت پسند چھپا بیٹھا ہے جس کی بڑے پیمانے پر تلاش جاری ہے اور اس سے بھی بہت جلد مار گرایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ابھی تک تصادم کی جگہ اے کے رائفل، دو پستول ، میگزین اور بڑی مقدار میں گولہ بارود اور کھانے پینے کی اشیاء برآمد کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ عسکریت پسند کے خلاف سکیورٹی ایجنسیاں بہتر ڈھنگ سے کام کر رہی ہیں۔دراندازی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اے ڈی جی پی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے عسکریت پسند کو اس طرف بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے،تاہم سکیورٹی ایجنسیاں بھی ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو مسلسل ناکام بنا رہی ہیں۔پیر پنچال میں سرگرم عسکریت پسند کی تعداد کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مکیش سنگھ نے بتایا کہ دو سے تین گروپ ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خط پیر پنچال میں بالائی ورکروں کے خلاف پولیس نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جس کے مثبت نتائج سامنے اؑہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ بالائی ورکروں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں اور کسی کو بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران جنرل آفیسر کمانڈنگ نے کہا کہ فوج اور پولیس کے درمیان قریبی تال میل کی وجہ سے عسکریت پسندوؓ کے منصوبے ناکام ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی جانب سے بھی سکیورٹی ایجنسیوں کو بھر پور تعاون حاصل ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملک کے خلاف سازشیں رچانے والوں کو کسی بھی صورت میں بخشانہیں جائے گا۔فوجی آفیسر نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے نئی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جس وجہ سے عسکریت پسندوں کا قبل از وقت پتہ چلا ۔انہوں نے کہا کہ اگر عوام فوج کے ساتھ اسی طرح تعاون فراہم کرتی رہی تو وہ دن دور نہیں جب جموں وکشمیر سے ملی ٹینسی کے ناسور کو پوری طرح جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جائے گا۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پاکستان میں ٹرین حادثہ، 22 افراد جاں بحق

Next Post

عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والا اہلکار فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

ہندوستان کے ساتھ میچ کھیلنے پر از سر نو غور کرنے کے لیے پاکستان راضی

07/02/2026
اسلام آباد دھماکہ:اسلامک اسٹیٹ آف پاکستان نے لی ذمہ داری، حملہ آور کی شناخت، پشاور میں تین مشتبہ ملزمان گرفتار

اسلام آباد دھماکہ:اسلامک اسٹیٹ آف پاکستان نے لی ذمہ داری، حملہ آور کی شناخت، پشاور میں تین مشتبہ ملزمان گرفتار

07/02/2026
جموں و کشمیر میں نئے انتظامی یونٹس قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں نئے انتظامی یونٹس قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: عمر عبداللہ

07/02/2026
افسران عوامی نمائندوں کی بات نہیں سنتے، عیدگاہ میں سڑکوں اور پانی کی شدید قلت: مبارک گل

افسران عوامی نمائندوں کی بات نہیں سنتے، عیدگاہ میں سڑکوں اور پانی کی شدید قلت: مبارک گل

07/02/2026
اسلام آباد دھماکہ : بھارت نے پاکستان کے الزامات کو مسترد کر دیا

اسلام آباد دھماکہ : بھارت نے پاکستان کے الزامات کو مسترد کر دیا

07/02/2026
پاکستان میں  مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

پاکستان میں مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

06/02/2026
Next Post
عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والا اہلکار فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والا اہلکار فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

بھارت ماتا کے مخالفین کی جان لینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: کیلاش وجئے ورگیہ

بھارت ماتا کے مخالفین کی جان لینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: کیلاش وجئے ورگیہ

کرکٹ ورلڈکپ: حکومت پاکستان نے ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دے دی

کرکٹ ورلڈکپ: حکومت پاکستان نے ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دے دی

سرینگر میں جائیداد تنازعہ پر بھائی کو چھرا مارنے کے الزام میں شخص گرفتار

سرینگر میں جائیداد تنازعہ پر بھائی کو چھرا مارنے کے الزام میں شخص گرفتار

کرکٹر سرفراز خان نے شوپیاں میں شادی کر لی

کرکٹر سرفراز خان نے شوپیاں میں شادی کر لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »