امت نیوز ڈیسک //
نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں چھ سات برسوں سے الیکشن نہیں کرائے جارہے ہے۔ ہم بھی ہندوستان کا حصہ ہیں اور ہماے ساتھ بھی انصاف ہونا چاہیے۔
فاروق عبداللہ نے پیر کے روز دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ بھی ہندوستان کا حصہ ہیں اور ان کے ساتھ اسی کے مطابق انصاف ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ابھی تک انتخابات نہیں ہوئے، چھ سات سال ہو چکے ہیں، کیا وجہ ہے کہ انتخابات نہیں ہوتے، ہم بھی ہندوستان کا حصہ ہیں، ہمیں بھی انصاف ملنا چاہیے۔پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہار اور جیت ہوتی رہتی ہے، ہار اور جیت سے سبق سیکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کا تین ریاستوں میں ہارنے کے بعد انڈیا الائنس میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا بلاک کے جماعتوں کو ہم آہنگی کے ساتھ مزید محنت کرنی شروع کر دینی چاہیے۔ ہمیں طویل سفر طے کرنا ہے اور اس کے لیے ہمیں مزید محنت کرنی پڑے گی۔









