• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
9 اور دس جنوری کو کشمیر کی مسافر بردار گاڑیوں کا ہڑتال کا اعلان

9 اور دس جنوری کو کشمیر کی مسافر بردار گاڑیوں کا ہڑتال کا اعلان

by امت ڈیسک
08/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر):کشمیر میں تمام مسافر گاڑیاں 9 اور 10 جنوری کو دو روزہ ’’اسٹیئرنگ چھوڑا آندولن‘‘ (ہڑتال) کا اہتمام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہڑتال کی کال نہ صرف کشمیر بلکہ مہاراشٹرا، نئی دہلی اور کئی دوسری ریاستوں میں ٹرانسپورٹرز کے ذریعے دی گئی ہے۔ آل کشمیر ٹرانسپورٹرز کنفیڈریشن کے چیئرمین محمد شفیع میر نے کہا کہ ’’یہ مربوط کوشش ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز کے مطالبات کے حق میں ہے۔ میر نے زور دے کر کہا: ’’تمام مسافر گاڑیاں 9 جنوری اور 10 جنوری کو اسٹیئرنگ چوڑو آندولن کا اہتمام کریں گی۔‘‘

تاہم متحدہ کل ہند اسٹرائیک میں جے کے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے خود کو اس ہڑتال سے دور رکھا ہے، ایسوسی ایشن نے ایک ویڈیو بیان میں ہڑتال کی کال دی جانے والی کسی بھی رپورٹ کی تردید کی۔ اور مختلف ٹرانسپورٹ گروپس کے متضاد پیغامات، بیانات نے لوگوں سمیت حکام کو بھی غیر یقینی صورتحال میں ڈال دیا ہے۔ ہڑتال کرنے والے ٹرانسپورٹرز کا بنیادی مطالبہ ’’ہٹ اینڈ رن‘‘ کیسز کے سلسلے میں حکومت ہند کی جانب سے متعارف کرائے گئے تعزیری دفعات کو واپس لینا ہے۔ یہ متنازعہ مسئلہ ٹرانسپورٹرز کی طرف سے ملک گیر احتجاج کا باعث بنا ہوا ہے، جس میں مختلف ریاستوں کی ڈرائیور تنظیمین یکجہتی میں شامل ہو رہی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے وادی کشمیر میں اس وقت تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی جب ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ہڑتال کی کال دئے جانے کے بعد ایندھن کی قلت کے بارے میں افواہیں پھیل گئیں۔ اور ایندھن کی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ کے خوف سے مقامی لوگ پٹرول پمپوس کا رخ کرنے لگے۔

9اور دس تاریخ کو ہڑتال کے متعلق جموں و کشمیر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ان خدشات کو دور کرنے کے لیے ایک بیان جاری کیا کہ ان کی ایسوسی ایشن کی طرف سے ہڑتال کی کال جاری نہیں کی گئی ہے۔ ادھر، ڈویژنل کمشنر کشمیر، وجے کمار بدوری نے بھی خدشات کو دور کرتے ہوئے عوام کو یقین دلایا کہ وادی میں پٹرول، مٹی کے تیل اور ایل پی جی کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ گاڑیوں اور بوتلوں کے ساتھ پٹرول پمپوں پر پہنچ کر خوف و ہراس پیدا نہ کریں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

فرضی شادی اور نوکری فراہم کرنے والے نیٹ ورک کا پردہ فاش

Next Post

وزیر دفاع نے جموں کشمیر، لداخ میں چار این سی سی یونٹ قایم کرنے کو دی منظوری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
Next Post
”اگر کبھی جنگ لڑنے کی ضرورت پڑی تو پورا ملک ہماری مسلح افواج کے پیچھے ہو گا “: راجناتھ سنگھ

وزیر دفاع نے جموں کشمیر، لداخ میں چار این سی سی یونٹ قایم کرنے کو دی منظوری

حکومت نے جواب دینے میں ناکامی پر 586 یونٹوں کی زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کردی

حکومت افسران کو پنچایتوں کے منتظمین کے طور پر نامزد کرے گی

حیدرپورہ تصادم: عام شہریوں کی ہلاکت، حریت نے کی شدید مذمت

میرواعظ کو ذاتی دورے پر دہلی جانے کی اجازت: انجمن اوقاف

اننت ناگ میں بھیانک آتشزدگی، متعدد رہائشی مکانات خاکستر

اننت ناگ میں بھیانک آتشزدگی، متعدد رہائشی مکانات خاکستر

کپواڑہ میں ایل او سی کے نزدیک اسلحہ برآمد:پولیس

کپواڑہ میں ایل او سی کے نزدیک اسلحہ برآمد:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »