امت نیوز ڈیسک //
جموں کے مکوال سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر فوج نے منگل کے روز ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لے لیا ہے.۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مستعد فوجی جوانوں نے منگل کے روز جموں کے مکوال سیکٹر پر ایک پاکستانی شہری کو دھر دبوچ کر حراست میں لے لیا۔ گرفتار پاکستانی باشندے کی شناخت محمد صادق کے بطور کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں تمام پہلووں کو دیکھا جا رہا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔(یو این آئی)