امت نیوز ڈیسک //
پولیس نے سرحدی قصبہ اوڑی میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او اوڑی کی سربراہی میں ایک پولیس پارٹی نے لگہامہ اوڑی میں قائم ناکہ چیکنگ کے دوران منظور احمد جنجوعہ ولد اکبر دین جنجوعہ ساکنہ ماچھی کرنڈ نامی ایک شخص کو روکا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 36 گرام چرس جیسی مادہ برآمد کر لی گئی۔
جس کے بعد اسے گرفتار کر کے پولیس تھانہ اوڑی میں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔